لوقا 46:1-56
لوقا 46:1-56 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَور مریمؔ نے کہا: ”میری جان خُداوؔند کی تعظیم کرتی ہے۔ اَور میری رُوح میرے مُنجّی خُدا سے نہایت خُوش ہے، کیونکہ خُدا نے اَپنی خادِمہ کی پست حالی پر نظر کی ہے۔ اَب سے لے کر ہر زمانہ کے لوگ مُجھے مُبارک کہیں گے، کیونکہ خُدائے قادر نے میرے لیٔے بَڑے بَڑے کام کیٔے ہیں۔ اَور اُن کا نام قُدُّوس ہے۔ خُدا کی رحمت اُس سے ڈرنے وَالوں پر، نَسل بہ نَسل جاری رہتی ہے۔ خُدا نے اَپنے بازو سے عظیم کام کیٔے ہیں؛ جو اَپنے آپ کو بڑا سمجھتے تھے، اُس نے اُنہیں پراگندہ کر دیا۔ خُدا نے حُکمرانوں کو اُن کے تخت سے اُتار دیا لیکن حلیموں کو سرفراز کر دیا۔ خُدا نے بھُوکوں کو اَچھّی چیزوں سے سیر کر دیا لیکن دولتمندوں کو خالی ہاتھ لَوٹا دیا۔ خُدا نے اَپنے خادِم اِسرائیلؔ کی مدد کی ہے، خُدا نے اَپنے رحم دل ہونے کے وعدہ کو یاد رکھا ہے جو خُدا نے اَبدی وعدہ حضرت اِبراہیمؔ اَور اُن کی نَسل سے، اَور ہمارے باپ دادا، سے کیا تھا۔“ اَور حضرت مریمؔ تقریباًتین ماہ تک اِلیشاَبیتؔ کے ساتھ رہیں۔ پھر اَپنے گھر لَوٹ گئیں۔
لوقا 46:1-56 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اِس پر مریم نے کہا، ”میری جان رب کی تعظیم کرتی ہے اور میری روح اپنے نجات دہندہ اللہ سے نہایت خوش ہے۔ کیونکہ اُس نے اپنی خادمہ کی پستی پر نظر کی ہے۔ ہاں، اب سے تمام نسلیں مجھے مبارک کہیں گی، کیونکہ قادرِ مطلق نے میرے لئے بڑے بڑے کام کئے ہیں۔ اُس کا نام قدوس ہے۔ جو اُس کا خوف مانتے ہیں اُن پر وہ پشت در پشت اپنی رحمت ظاہر کرے گا۔ اُس کی قدرت نے عظیم کام کر دکھائے ہیں، اور دل سے مغرور لوگ تتر بتر ہو گئے ہیں۔ اُس نے حکمرانوں کو اُن کے تخت سے ہٹا کر پست حال لوگوں کو سرفراز کر دیا ہے۔ بھوکوں کو اُس نے اچھی چیزوں سے مالا مال کر کے امیروں کو خالی ہاتھ لوٹا دیا ہے۔ وہ اپنے خادم اسرائیل کی مدد کے لئے آ گیا ہے۔ ہاں، اُس نے اپنی رحمت کو یاد کیا ہے، یعنی وہ دائمی وعدہ جو اُس نے ہمارے بزرگوں کے ساتھ کیا تھا، ابراہیم اور اُس کی اولاد کے ساتھ۔“ مریم تقریباً تین ماہ الیشبع کے ہاں ٹھہری رہی، پھر اپنے گھر لوٹ گئی۔
لوقا 46:1-56 کِتابِ مُقادّس (URD)
پِھر مریمؔ نے کہا کہ میری جان خُداوند کی بڑائی کرتی ہے اور میری رُوح میرے مُنّجی خُدا سے خُوش ہُوئی کیونکہ اُس نے اپنی بندی کی پست حالی پر نظر کی اور دیکھ اب سے لے کر ہر زمانہ کے لوگ مُجھ کو مُبارک کہیں گے کیونکہ اُس قادِر نے میرے لِئے بڑے بڑے کام کِئے ہیں اور اُس کا نام پاک ہے اور اُس کا رَحم اُن پر جو اُس سے ڈرتے ہیں پُشت دَر پُشت رہتا ہے۔ اُس نے اپنے بازُو سے زور دِکھایا اور جو اپنے تئِیں بڑا سمجھتے تھے اُن کو پراگندہ کِیا۔ اُس نے اِختیار والوں کو تخت سے گِرا دیا اور پست حالوں کو بُلند کِیا۔ اُس نے بُھوکوں کو اچھّی چِیزوں سے سیر کر دیا اور دَولت مندوں کو خالی ہاتھ لَوٹا دِیا۔ اُس نے اپنے خادِم اِسرائیلؔ کو سنبھال لِیا تاکہ اپنی اُس رحمت کو یاد فرمائے۔ جو ابرہامؔ اور اُس کی نسل پر ابد تک رہے گی جَیسا اُس نے ہمارے باپ دادا سے کہا تھا اور مریمؔ تِین مہِینے کے قرِیب اُس کے ساتھ رہ کر اپنے گھر کو لَوٹ گئی۔