لوقا 46:1-49
لوقا 46:1-49 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَور مریمؔ نے کہا: ”میری جان خُداوؔند کی تعظیم کرتی ہے۔ اَور میری رُوح میرے مُنجّی خُدا سے نہایت خُوش ہے، کیونکہ خُدا نے اَپنی خادِمہ کی پست حالی پر نظر کی ہے۔ اَب سے لے کر ہر زمانہ کے لوگ مُجھے مُبارک کہیں گے، کیونکہ خُدائے قادر نے میرے لیٔے بَڑے بَڑے کام کیٔے ہیں۔ اَور اُن کا نام قُدُّوس ہے۔
لوقا 46:1-49 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اِس پر مریم نے کہا، ”میری جان رب کی تعظیم کرتی ہے اور میری روح اپنے نجات دہندہ اللہ سے نہایت خوش ہے۔ کیونکہ اُس نے اپنی خادمہ کی پستی پر نظر کی ہے۔ ہاں، اب سے تمام نسلیں مجھے مبارک کہیں گی، کیونکہ قادرِ مطلق نے میرے لئے بڑے بڑے کام کئے ہیں۔ اُس کا نام قدوس ہے۔
لوقا 46:1-49 کِتابِ مُقادّس (URD)
پِھر مریمؔ نے کہا کہ میری جان خُداوند کی بڑائی کرتی ہے اور میری رُوح میرے مُنّجی خُدا سے خُوش ہُوئی کیونکہ اُس نے اپنی بندی کی پست حالی پر نظر کی اور دیکھ اب سے لے کر ہر زمانہ کے لوگ مُجھ کو مُبارک کہیں گے کیونکہ اُس قادِر نے میرے لِئے بڑے بڑے کام کِئے ہیں اور اُس کا نام پاک ہے