احبار 5:16-10
احبار 5:16-10 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور بنی اِسرائیل کی جماعت سے خطا کی قُربانی کے لِئے دو بکرے اور سوختنی قُربانی کے لِئے ایک مینڈھا لے۔ اور ہارُونؔ خطا کی قُربانی کے بچھڑے کو جو اُس کی طرف سے ہے گُذران کر اپنے اور اپنے گھر کے لِئے کفّارہ دے۔ پِھر اُن دونوں بکروں کو لے کر اُن کو خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر خُداوند کے حضُور کھڑا کرے۔ اور ہارُونؔ اُن دونوں بکروں پر چِٹھّیاں ڈالے۔ ایک چِٹّھّی خُداوند کے لِئے اور دُوسری عزازیلؔ کے لِئے ہو۔ اور جِس بکرے پر خُداوند کے نام کی چِٹھّی نِکلے اُسے ہارُونؔ لے کر خطا کی قُربانی کے لِئے چڑھائے۔ لیکن جِس بکرے پر عزازیلؔ کے نام کی چِٹھّی نِکلے وہ خُداوند کے حضُور زِندہ کھڑا کِیا جائے تاکہ اُس سے کفّارہ دِیا جائے اور وہ عزازیلؔ کے لِئے بیابان میں چھوڑ دِیا جائے۔
احبار 5:16-10 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَور وہ اِسرائیلی جماعت سے گُناہ کی قُربانی کے لیٔے دو بکرے اَور سوختنی نذر کے لیٔے ایک مینڈھا لے۔ ”اَور اَہرونؔ خُود اَپنی اَور اَپنے گھرانے کی خاطِر گُناہ کی قُربانی کے لیٔے اُس بچھڑے کو پیش کرے تاکہ اُس کے لیٔے اَور اُس کے گھرانے کے لیٔے کفّارہ اَدا ہو۔ پھر وہ اُن دونوں بکروں کو لے کر خیمہ اِجتماع کے مدخل پر یَاہوِہ کے حُضُور میں کھڑا کرے۔ اَور اَہرونؔ اُن دونوں بکروں پر قُرعہ ڈالیں ایک قُرعہ یَاہوِہ کے لیٔے اَور دُوسرا قُرعہ عزازیلؔ کے لیٔے۔ اَور اَہرونؔ اُس بکرے کو جِس پر یَاہوِہ کے نام کا قُرعہ نِکلا تھا، اُسے گُناہ کی قُربانی کے لیٔے گذرانے۔ لیکن جِس بکرے پر عزازیلؔ کے نام کا قُرعہ نِکلا تھا، اُسے زندہ ہی یَاہوِہ کے حُضُور میں کفّارہ اَدا کرنے کے لیٔے پیش کیا جا سکے اَور وہ بیابان میں عزازیلؔ کے لیٔے چھوڑ دیاجایٔے۔
احبار 5:16-10 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اسرائیل کی جماعت ہارون کو گناہ کی قربانی کے لئے دو بکرے اور بھسم ہونے والی قربانی کے لئے ایک مینڈھا دے۔ پہلے ہارون اپنے اور اپنے گھرانے کے لئے جوان بَیل کو گناہ کی قربانی کے طور پر چڑھائے۔ پھر وہ دونوں بکروں کو ملاقات کے خیمے کے دروازے پر رب کے سامنے لے آئے۔ وہاں وہ قرعہ ڈال کر ایک کو رب کے لئے چنے اور دوسرے کو عزازیل کے لئے۔ جو بکرا رب کے لئے ہے اُسے وہ گناہ کی قربانی کے طور پر پیش کرے۔ دوسرا بکرا جو قرعے کے ذریعے عزازیل کے لئے چنا گیا اُسے زندہ حالت میں رب کے سامنے کھڑا کیا جائے تاکہ وہ جماعت کا کفارہ دے۔ وہاں سے اُسے ریگستان میں عزازیل کے پاس بھیجا جائے۔