یہوداہ 20:1-23
یہوداہ 20:1-23 کِتابِ مُقادّس (URD)
مگر تُم اَے پِیارو! اپنے پاکترِین اِیمان میں اپنی ترقّی کر کے اور رُوحُ القُدس میں دُعا کر کے۔ اپنے آپ کو خُدا کی مُحبّت میں قائِم رکھّو اور ہمیشہ کی زِندگی کے لِئے ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کی رَحمت کے مُنتظِر رہو۔ اور بعض لوگوں پر جو شک میں ہیں رَحم کرو۔ اور بعض کو جھپٹ کر آگ میں سے نِکالو اور بعض پر خَوف کھا کر رَحم کرو بلکہ اُس پوشاک سے بھی نفرت کرو جو جِسم کے سبب سے داغی ہو گئی ہو۔
یہوداہ 20:1-23 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
مگر اَے عزیز دوستوں! تُم اَپنے پاک ترین ایمان میں ترقّی کرتے جاؤ، اَور پاک رُوح کی رہنمائی میں دعا کرتے رہو۔ اَپنے آپ کو خُدا کی مَحَبّت میں قائِم رکھو اَور اَبدی زندگی کے لیٔے ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کی رحمت کے مُنتظر رہو۔ بعض جو شک میں مُبتلا ہیں، اُن پر رحم کرو۔ اَور باقی لوگوں کو جو گویا اُس اَبدی عذاب کی آگ میں ہیں اُنہیں جھپٹ کر نکال لو۔ رحم کرتے ہویٔے ہوشیار رہو، اَور اُس پوشاک سے بھی نفرت کرو جو اُن کے بدکار جِسم کے سبب سے داغ دار ہو گئی ہے۔
یہوداہ 20:1-23 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
لیکن آپ میرے عزیزو، اپنے آپ کو اپنے مُقدّس ترین ایمان کی بنیاد پر تعمیر کریں اور روح القدس میں دعا کریں۔ اپنے آپ کو اللہ کی محبت میں قائم رکھیں اور اِس انتظار میں رہیں کہ ہمارے خداوند عیسیٰ مسیح کا رحم آپ کو ابدی زندگی تک پہنچائے۔ اُن پر رحم کریں جو شک میں پڑے ہیں۔ بعض کو آگ میں سے چھین کر بچائیں اور بعض پر رحم کریں، لیکن خوف کے ساتھ۔ بلکہ اُس شخص کے لباس سے بھی نفرت کریں جو اپنی حرکتوں سے گناہ سے آلودہ ہو گیا ہے۔