یونس 5:2-10
یونس 5:2-10 کِتابِ مُقادّس (URD)
سَیلاب نے میری جان کا مُحاصرہ کِیا۔ سمُندر میری چاروں طرف تھا۔ بحری نبات میرے سر پر لِپٹ گئی۔ مَیں پہاڑوں کی تہ تک غرق ہو گیا۔ زمِین کے اڑبنگے ہمیشہ کے لِئے مُجھ پر بند ہو گئے۔ تَو بھی اَے خُداوند میرے خُدا تُو نے میری جان پاتال سے بچائی۔ جب میرا دِل بیتاب ہُؤا تو مَیں نے خُداوند کو یاد کِیا اور میری دُعا تیری مُقدّس ہَیکل میں تیرے حضُور پُہنچی۔ جو لوگ جُھوٹے معبُودوں کو مانتے ہیں وہ شفقت سے محرُوم ہو جاتے ہیں۔ مَیں حمد کرتا ہُؤا تیرے حضُور قُربانی گُذرانُوں گا۔ مَیں اپنی نذریں ادا کرُوں گا۔ نجات خُداوند کی طرف سے ہے۔ اور خُداوند نے مچھلی کو حُکم دِیا اور اُس نے یُوناؔہ کو خُشکی پر اُگل دِیا۔
یونس 5:2-10 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
ہیبت ناک پانی نے مُجھے خوفزدہ کر دیا، گہرائی میرے چاروں طرف تھی؛ سمُندری نباتات میرے سَر کے چاروں طرف لپٹ گئی تھی۔ میں پہاڑوں کی گہرائی تک ڈُوب گیا تھا؛ زمین کے راستے ہمیشہ کے لئے مجھ پر بندہو گئے تھے۔ لیکن آپ نے اَے یَاہوِہ، میرے خُدا، میری جان کو پاتال سے باہر نکالا۔“ جَب میری زندگی ختم ہو رہی تھی، تَب اَے یَاہوِہ، مَیں نے آپ کو یاد کیا، اَور میری دعا آپ کے بیت المُقدّس میں آپ کے حُضُور میں پہُنچی۔ جو لوگ جھُوٹے معبُودوں سے لپٹے رہتے ہیں وہ خُود کو خُدا کی شفقت سے محروم رکھتے ہیں۔ لیکن مَیں تیری شُکر گزاری کا نغمہ گاتے ہُوئے، آپ کے لئے قُربانی گذرانوں گا۔ مَیں نے جو مَنّت مانگی ہے اُسے پُورا کروں گا۔ میں گواہی دیتا ہُوں، نَجات یَاہوِہ کی طرف سے آتی ہے۔ اَور یَاہوِہ نے اُس بڑی مچھلی کو حُکم دیا اَور اُس نے یُوناہؔ کو خشک زمین پر اُگل دیا۔
یونس 5:2-10 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
پانی میرے گلے تک پہنچ گیا، سمندر کی گہرائیوں نے مجھے چھپا لیا۔ میرے سر سے سمندری پودے لپٹ گئے۔ پانی میں اُترتے اُترتے مَیں پہاڑوں کی بنیادوں تک پہنچ گیا۔ مَیں زمین میں دھنس کر ایک ایسے ملک میں آ گیا جس کے دروازے ہمیشہ کے لئے میرے پیچھے بند ہو گئے۔ لیکن اے رب، میرے خدا، تُو ہی میری جان کو گڑھے سے نکال لایا! جب میری جان نکلنے لگی تو تُو، اے رب مجھے یاد آیا، اور میری دعا تیرے مُقدّس گھر میں تیرے حضور پہنچی۔ جو بُتوں کی پوجا کرتے ہیں اُنہوں نے اللہ سے وفادار رہنے کا وعدہ توڑ دیا ہے۔ لیکن مَیں شکرگزاری کے گیت گاتے ہوئے تجھے قربانی پیش کروں گا۔ جو مَنت مَیں نے مانی اُسے پورا کروں گا۔ رب ہی نجات دیتا ہے۔“ تب رب نے مچھلی کو حکم دیا کہ وہ یونس کو خشکی پر اُگل دے۔