یوایل 28:2-32
یوایل 28:2-32 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اِس کے بعد مَیں اپنے روح کو تمام انسانوں پر اُنڈیل دوں گا۔ تمہارے بیٹے بیٹیاں نبوّت کریں گے، تمہارے بزرگ خواب اور تمہارے نوجوان رویائیں دیکھیں گے۔ اُن دنوں میں مَیں اپنے روح کو خادموں اور خادماؤں پر بھی اُنڈیل دوں گا۔ مَیں آسمان پر معجزے دکھاؤں گا اور زمین پر الٰہی نشان ظاہر کروں گا، خون، آگ اور دھوئیں کے بادل۔ سورج تاریک ہو جائے گا، چاند کا رنگ خون سا ہو جائے گا، اور پھر رب کا عظیم اور جلالی دن آئے گا۔ اُس وقت جو بھی رب کا نام لے گا نجات پائے گا۔ کیونکہ کوہِ صیون پر اور یروشلم میں نجات ملے گی، بالکل اُسی طرح جس طرح رب نے فرمایا ہے۔ جن بچے ہوؤں کو رب نے بُلایا ہے اُن ہی میں نجات پائی جائے گی۔
یوایل 28:2-32 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور اِس کے بعد مَیں ہر فردِ بشر پر اپنی رُوح نازِل کرُوں گا اور تُمہارے بیٹے بیٹِیاں نبُوّت کریں گے۔ تُمہارے بُوڑھے خواب اور جوان رویا دیکھیں گے۔ بلکہ مَیں اُن ایّام میں غُلاموں اور لَونڈیوں پر اپنی رُوح نازِل کرُوں گا۔ اور مَیں زمِین و آسمان میں عجائِب ظاہِر کرُوں گا یعنی خُون اور آگ اور دُھوئیں کے سُتُون۔ اِس سے پیشتر کہ خُداوند کا خَوفناک روزِ عظِیم آئے آفتاب تارِیک اور مہتاب خُون ہو جائے گا۔ اور جو کوئی خُداوند کا نام لے گا نجات پائے گا کیونکہ کوہِ صِیُّون اور یروشلیِم میں جَیسا خُداوند نے فرمایا ہے بچ نِکلنے والے ہوں گے اور باقی لوگوں میں وہ جِن کو خُداوند بُلاتا ہے۔