ایوب 11:7-16
ایوب 11:7-16 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
چنانچہ مَیں وہ کچھ روک نہیں سکتا جو میرے منہ سے نکلنا چاہتا ہے۔ مَیں رنجیدہ حالت میں بات کروں گا، اپنے دل کی تلخی کا اظہار کر کے آہ و زاری کروں گا۔ اے اللہ، کیا مَیں سمندر یا سمندری اژدہا ہوں کہ تُو نے مجھے نظربند کر رکھا ہے؟ جب مَیں کہتا ہوں، ’میرا بستر مجھے تسلی دے، سونے سے میرا غم ہلکا ہو جائے‘ تو تُو مجھے ہول ناک خوابوں سے ہمت ہارنے دیتا، رویاؤں سے مجھے دہشت کھلاتا ہے۔ میری اِتنی بُری حالت ہو گئی ہے کہ سوچتا ہوں، کاش کوئی میرا گلا گھونٹ کر مجھے مار ڈالے، کاش مَیں زندہ نہ رہوں بلکہ دم چھوڑوں۔ مَیں نے زندگی کو رد کر دیا ہے، اب مَیں زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہوں گا۔ مجھے چھوڑ، کیونکہ میرے دن دم بھر کے ہی ہیں۔
ایوب 11:7-16 کِتابِ مُقادّس (URD)
اِس لِئے مَیں اپنا مُنہ بند نہیں رکھُّوں گا۔ مَیں اپنی رُوح کی تلخی میں بولتا جاؤُں گا۔ مَیں اپنی جان کے عذاب میں شِکوہ کرُوں گا۔ کیا مَیں سمُندر ہُوں یا مگر مچھ جو تُو مُجھ پر پہرا بِٹھاتا ہے؟ جب مَیں کہتا ہُوں میرا بِستر مُجھے آرام پُہنچائے گا۔ میرا بِچَھونا میرے غم کو ہلکا کرے گا تو تُو خوابوں سے مُجھے ڈراتا اور رویتوں سے مُجھے سہما دیتا ہے۔ یہاں تک کہ میری جان پھانسی اور مَوت کو میری اِن ہڈّیوں پر ترجِیح دیتی ہے۔ مُجھے اپنی جان سے نفرت ہے۔ مَیں ہمیشہ تک زِندہ رہنا نہیں چاہتا۔ مُجھے چھوڑ دے کیونکہ میرے دِن بُطلان ہیں۔