YouVersion Logo
تلاش

ایوب 1:40-14

ایوب 1:40-14 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

رب نے ایوب سے پوچھا، ”کیا ملامت کرنے والا عدالت میں قادرِ مطلق سے جھگڑنا چاہتا ہے؟ اللہ کی سرزنش کرنے والا اُسے جواب دے!“ تب ایوب نے جواب دے کر رب سے کہا، ”مَیں تو نالائق ہوں، مَیں کس طرح تجھے جواب دوں؟ مَیں اپنے منہ پر ہاتھ رکھ کر خاموش رہوں گا۔ ایک بار مَیں نے بات کی اور اِس کے بعد مزید ایک دفعہ، لیکن اب سے مَیں جواب میں کچھ نہیں کہوں گا۔“ تب اللہ طوفان میں سے ایوب سے ہم کلام ہوا، ”مرد کی طرح کمربستہ ہو جا! مَیں تجھ سے سوال کروں اور تُو مجھے تعلیم دے۔ کیا تُو واقعی میرا انصاف منسوخ کر کے مجھے مجرم ٹھہرانا چاہتا ہے تاکہ خود راست باز ٹھہرے؟ کیا تیرا بازو اللہ کے بازو جیسا زورآور ہے؟ کیا تیری آواز اُس کی آواز کی طرح کڑکتی ہے۔ آ، اپنے آپ کو شان و شوکت سے آراستہ کر، عزت و جلال سے ملبّس ہو جا! بیک وقت اپنا شدید قہر مختلف جگہوں پر نازل کر، ہر مغرور کو اپنا نشانہ بنا کر اُسے خاک میں ملا دے۔ ہر متکبر پر غور کر کے اُسے پست کر۔ جہاں بھی بےدین ہو وہیں اُسے کچل دے۔ اُن سب کو مٹی میں چھپا دے، اُنہیں رسّوں میں جکڑ کر کسی خفیہ جگہ گرفتار کر۔ تب ہی مَیں تیری تعریف کر کے مان جاؤں گا کہ تیرا دہنا ہاتھ تجھے نجات دے سکتا ہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ایوب 40

ایوب 1:40-14 کِتابِ مُقادّس (URD)

خُداوند نے ایُّوب سے یہ بھی کہا:- کیا جو فضُول حُجّت کرتا ہے وہ قادرِ مُطلق سے جھگڑا کرے؟ جو خُدا سے بحث کرتا ہے وہ اِس کا جواب دے۔ تب ایُّوب نے خُداوند کو جواب دِیا:- دیکھ! مَیں ناچِیز ہُوں۔ مَیں تُجھے کیا جواب دُوں؟ مَیں اپنا ہاتھ اپنے مُنہ پر رکھتا ہُوں۔ اب جواب نہ دُوں گا۔ ایک بار مَیں بول چُکا بلکہ دو بار۔ پر اب آگے نہ بڑھُوں گا۔ تب خُداوند نے ایُّوب کو بگولے میں سے جواب دِیا:- مَرد کی مانِند اب اپنی کمر کس لے۔ مَیں تُجھ سے سوال کرتا ہُوں اور تُو مُجھے بتا۔ کیا تُو میرے اِنصاف کو بھی باطِل ٹھہرائے گا؟ کیا تُو مُجھے مُجرِم ٹھہرائے گا تاکہ خود راست ٹھہرے؟ یا کیا تیرا بازُو خُدا کا سا ہے؟ اور کیا تُو اُس کی سی آواز سے گرج سکتا ہے؟ اب اپنے کو شان و شَوکت سے آراستہ کر اور عِزّت و جلال سے مُلبّس ہو جا۔ اپنے قہر کے سَیلابوں کو بہا دے اور ہر مغرُور کو دیکھ اور ذلِیل کر۔ ہر مغرُور کو دیکھ اور اُسے نِیچا کر اور شرِیروں کو جہاں کھڑے ہوں پامال کر دے۔ اُن کو اِکٹّھا مِٹّی میں چِھپا دے اور اُس پوشِیدہ مقام میں اُن کے مُنہ باندھ دے۔ تب مَیں بھی تیرے بارے میں مان لُوں گا کہ تیرا ہی دہنا ہاتھ تُجھے بچا سکتا ہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ایوب 40