ایوب 6:32-9
ایوب 6:32-9 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور براکیل بُوزی کا بیٹا الِیہُو کہنے لگا:- مَیں جوان ہُوں اور تُم بُہت عُمر رسِیدہ ہو اِس لِئے مَیں رُکا رہا اور اپنی رائے دینے کی جُرأت نہ کی۔ مَیں نے کہا سال خُوردہ لوگ بولیں اور عُمر رسِیدہ حِکمت سِکھائیں۔ لیکن اِنسان میں رُوح ہے اور قادرِ مُطلق کا دَم خِرد بخشتا ہے۔ بڑے آدمی ہی عقل مند نہیں ہوتے اور عُمر رسِیدہ ہی اِنصاف کو نہیں سمجھتے۔
ایوب 6:32-9 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اور جواب میں کہا، ”مَیں کم عمر ہوں جبکہ آپ سب عمر رسیدہ ہیں، اِس لئے مَیں کچھ شرمیلا تھا، مَیں آپ کو اپنی رائے بتانے سے ڈرتا تھا۔ مَیں نے سوچا، چلو وہ بولیں جن کے زیادہ دن گزرے ہیں، وہ تعلیم دیں جنہیں متعدد سالوں کا تجربہ حاصل ہے۔ لیکن جو روح انسان میں ہے یعنی جو دم قادرِ مطلق نے اُس میں پھونک دیا وہی انسان کو سمجھ عطا کرتا ہے۔ نہ صرف بوڑھے لوگ دانش مند ہیں، نہ صرف وہ انصاف سمجھتے ہیں جن کے بال سفید ہیں۔