ایوب 24:3-26
ایوب 24:3-26 کِتابِ مُقادّس (URD)
کیونکہ میرے کھانے کی جگہ میری آہیں ہیں اور میرا کراہنا پانی کی طرح جاری ہے۔ کیونکہ جِس بات سے مَیں ڈرتا ہُوں وُہی مُجھ پر آتی ہے اور جِس بات کا مُجھے خَوف ہوتا ہے وُہی مُجھ پر گُذرتی ہے۔ کیونکہ مُجھے نہ چَین ہے نہ آرام نہ مُجھے کل پڑتی ہے بلکہ مُصِیبت ہی آتی ہے۔
ایوب 24:3-26 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
غِذا کی بجائے مُجھے آہیں کھانے کو ملتی ہیں؛ میرا کراہنا پانی کی دھار کی طرح جاری ہے۔ کیونکہ جِس بات کا مُجھے خوف تھا وُہی مُجھ پر آن پڑی؛ آخِر وُہی ہُوا جِس کا مُجھے ڈر تھا۔ مُجھے نہ سکون حاصل ہے نہ اِطمینان؛ آرام مُیسّر نہیں، بس پریشانی ہی پریشانی ہے۔“
ایوب 24:3-26 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
کیونکہ جب مجھے روٹی کھانی ہے تو ہائے ہائے کرتا ہوں، میری آہیں پانی کی طرح منہ سے پھوٹ نکلتی ہیں۔ جس چیز سے مَیں ڈرتا تھا وہ مجھ پر آئی، جس سے مَیں خوف کھاتا تھا اُس سے میرا واسطہ پڑا۔ نہ مجھے اطمینان ہوا، نہ سکون یا آرام بلکہ مجھ پر بےچینی غالب آئی۔“