ایوب 13:11-18
ایوب 13:11-18 کِتابِ مُقادّس (URD)
اگر تُو اپنے دِل کو ٹِھیک کرے اور اپنے ہاتھ اُس کی طرف پَھیلائے۔ اگر تیرے ہاتھ میں بدکاری ہو تو اُسے دُور کرے اور ناراستی کو اپنے ڈیروں میں رہنے نہ دے تب یقِیناً تُو اپنا مُنہ بے داغ اُٹھائے گا بلکہ تُو ثابِت قدم ہو جائے گا اور ڈرنے کا نہیں کیونکہ تُو اپنی خَستہ حالی کو بُھول جائے گا۔ تُو اُسے اُس پانی کی طرح یاد کرے گا جو بہہ گیا ہو۔ اور تیری زِندگی دوپہر سے زِیادہ رَوشن ہو گی اور اگر تارِیکی ہُوئی تو وہ صُبح کی طرح ہو گی اور تُو مُطمِئن رہے گا کیونکہ اُمّید ہو گی اور اپنے چَوگِرد دیکھ دیکھ کر سلامتی سے آرام کرے گا
ایوب 13:11-18 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
”پھر بھی اگر تُم دِل سے اُن کی طرف راغِب ہو، اَور اَپنے ہاتھ خُدا کی طرف بڑھاؤ، اگر تُم اَپنے گُناہ آلُودہ ہاتھ دھولو اَور اَپنے خیمہ میں بدکاری کو پنپنے نہ دو، تَب تُم اَپنا مُنہ ندامت کے بغیر اُونچا کروگے؛ تُم ثابت قدم رہوگے اَور خوفزدہ نہ ہوگے۔ تُم یقیناً اَپنی پریشانی بھُول جاؤگے، محض اُس کی یاد بہہ جانے والے پانی کی طرح باقی رہ جائے گی۔ زندگی دوپہر سے بھی زِیادہ رَوشن ہوگی، اَور تاریکی صُبح کی مانند ہو جائیگی۔ تُم اِطمینان پاؤگے کیونکہ اَیسی ہی اُمّید ہے؛ تُم اَپنے چاروں طرف نظر دَوڑاؤگے اَور مطمئن ہوکر آرام کروگے۔
ایوب 13:11-18 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اے ایوب، اپنا دل پورے دھیان سے اللہ کی طرف مائل کر اور اپنے ہاتھ اُس کی طرف اُٹھا! اگر تیرے ہاتھ گناہ میں ملوث ہوں تو اُسے دُور کر اور اپنے خیمے میں بُرائی بسنے نہ دے! تب تُو بےالزام حالت میں اپنا چہرہ اُٹھا سکے گا، تُو مضبوطی سے کھڑا رہے گا اور ڈرے گا نہیں۔ تُو اپنا دُکھ درد بھول جائے گا، اور وہ صرف گزرے سیلاب کی طرح یاد رہے گا۔ تیری زندگی دوپہر کی طرح چمک دار، تیری تاریکی صبح کی مانند روشن ہو جائے گی۔ چونکہ اُمید ہو گی اِس لئے تُو محفوظ ہو گا اور سلامتی سے لیٹ جائے گا۔