YouVersion Logo
تلاش

یوحنا 1:9-7

یوحنا 1:9-7 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

جَب حُضُور عیسیٰ جا رہے تھے تو آپ نے ایک آدمی کو دیکھا جو پیدائشی اَندھا تھا۔ آپ کے شاگردوں نے حُضُور عیسیٰ سے پُوچھا، ”ربّی، کِس نے گُناہ کیا تھا، اِس نے یا اِس کے والدین نے جو یہ اَندھا پیدا ہُوا؟“ حُضُور عیسیٰ نے فرمایا، ”نہ تو اِس آدمی نے گُناہ کیا تھا نہ اِس کے والدین نے، لیکن یہ اِس لیٔے اَندھا پیدا ہُوا کہ خُدا کا کام اِس میں ظاہر ہو۔ جِس نے مُجھے بھیجا ہے اُس کا کام ہمیں دِن ہی دِن میں کرنا لازِم ہے۔ وہ رات آرہی ہے جِس میں کویٔی شخص کام نہ کر سکے گا۔ جَب تک میں دُنیا میں ہُوں، دُنیا کا نُور ہُوں۔“ یہ کہہ کر حُضُور عیسیٰ نے زمین پر تھُوک کرمٹّی سانی اَور اُس آدمی کی آنکھوں پر لگا دی اَور اُنہُوں نے اَندھے سے فرمایا، ”جا، سِلوامؔ کے حوض میں دھولے“ (سِلوامؔ کا مطلب ہے ”بھیجا ہُوا“)۔ لہٰذا وہ آدمی چَلا گیا۔ اُس نے اَپنی آنکھیں دھوئیں اَور بیِنا ہوکر واپس آیا۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں یوحنا 9