یوحنا 66:6-68
یوحنا 66:6-68 کِتابِ مُقادّس (URD)
اِس پر اُس کے شاگِردوں میں سے بُہتیرے اُلٹے پِھر گئے اور اِس کے بعد اُس کے ساتھ نہ رہے۔ پس یِسُوعؔ نے اُن بارہ سے کہا کیا تُم بھی چلا جانا چاہتے ہو؟ شمعُون پطرس نے اُسے جواب دِیا اَے خُداوند! ہم کِس کے پاس جائیں؟ ہمیشہ کی زِندگی کی باتیں تو تیرے ہی پاس ہیں۔
یوحنا 66:6-68 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اِس پر اُن کے کیٔی شاگرد حُضُور عیسیٰ کو چھوڑکر چلے گیٔے اَور پھر اُن کے ساتھ نہ رہے۔ ”تَب حُضُور عیسیٰ نے اُن بَارہ شاگردوں سے پُوچھا، کیاتُم بھی مُجھے چھوڑ جانا چاہتے ہو؟“ شمعُونؔ پطرس نے آپ کو جَواب دیا، ”اَے خُداوؔند، ہم کِس کے پاس جایٔیں؟ اَبدی زندگی کی باتیں تو آپ ہی کے پاس ہیں۔
یوحنا 66:6-68 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اُس وقت سے اُس کے بہت سے شاگرد اُلٹے پاؤں پھر گئے اور آئندہ کو اُس کے ساتھ نہ چلے۔ تب عیسیٰ نے بارہ شاگردوں سے پوچھا، ”کیا تم بھی چلے جانا چاہتے ہو؟“ شمعون پطرس نے جواب دیا، ”خداوند، ہم کس کے پاس جائیں؟ ابدی زندگی کی باتیں تو آپ ہی کے پاس ہیں۔