یوحنا 1:6-3
یوحنا 1:6-3 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
کُچھ دیر بعد حُضُور عیسیٰ کشتی کے ذریعہ گلِیل کی جھیل یعنی تبریاسؔ کی جھیل کے اُس پار چلے گیٔے۔ لوگوں کا ایک بڑا ہُجوم اُن کے پیچھے چل رہاتھا کیونکہ وہ لوگ بیِماروں کو شفا دینے کے لیٔے معجزے جو حُضُور عیسیٰ نے کیٔے تھے، دیکھ چُکے تھے۔ حُضُور عیسیٰ اَپنے شاگردوں کے ساتھ ایک پہاڑی پر جا بَیٹھے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں یوحنا 6یوحنا 1:6-3 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اِس کے بعد عیسیٰ نے گلیل کی جھیل کو پار کیا۔ (جھیل کا دوسرا نام تبریاس تھا۔) ایک بڑا ہجوم اُس کے پیچھے لگ گیا تھا، کیونکہ اُس نے الٰہی نشان دکھا کر مریضوں کو شفا دی تھی اور لوگوں نے اِس کا مشاہدہ کیا تھا۔ پھر عیسیٰ پہاڑ پر چڑھ کر اپنے شاگردوں کے ساتھ بیٹھ گیا۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں یوحنا 6