یوحنا 1:2-5
یوحنا 1:2-5 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
تیسرے دِن کانا گلِیل میں ایک شادی تھی۔ یِسوعؔ کی ماں بھی وہاں مَوجُود تھیں۔ یِسوعؔ اَور اُن کے شاگرد بھی شادی میں بُلائے گیٔے تھے۔ جَب انگوری شِیرہ ختم ہو گیا، تو یِسوعؔ کی ماں نے اُن سے کہا، ”اِن لوگوں کے پاس اَب اَور انگوری شِیرہ نہیں رہا۔“ یِسوعؔ نے اَپنی ماں سے فرمایا، ”اَے خاتُون، اِس سے آپ کا اَور میرا کیا واسطہ ہے؟ ابھی میرا وقت نہیں آیا ہے۔“ یِسوعؔ کی ماں نے خادِموں سے فرمایا، ”جو کُچھ یِسوعؔ تُم سے فرمائیں وُہی کرنا۔“
یوحنا 1:2-5 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
تیسرے دن گلیل کے گاؤں قانا میں ایک شادی ہوئی۔ عیسیٰ کی ماں وہاں تھی اور عیسیٰ اور اُس کے شاگردوں کو بھی دعوت دی گئی تھی۔ مَے ختم ہو گئی تو عیسیٰ کی ماں نے اُس سے کہا، ”اُن کے پاس مَے نہیں رہی۔“ عیسیٰ نے جواب دیا، ”اے خاتون، میرا آپ سے کیا واسطہ؟ میرا وقت ابھی نہیں آیا۔“ لیکن اُس کی ماں نے نوکروں کو بتایا، ”جو کچھ وہ تم کو بتائے وہ کرو۔“
یوحنا 1:2-5 کِتابِ مُقادّس (URD)
پِھر تِیسرے دِن قانایِ گلِیل میں ایک شادی ہُوئی اور یِسُوعؔ کی ماں وہاں تھی۔ اور یِسُوعؔ اور اُس کے شاگِردوں کی بھی اُس شادی میں دعوت تھی۔ اور جب مَے ہو چُکی تو یِسُوعؔ کی ماں نے اُس سے کہا کہ اُن کے پاس مَے نہیں رہی۔ یِسُوعؔ نے اُس سے کہا اَے عَورت مُجھے تُجھ سے کیا کام ہے؟ ابھی میرا وقت نہیں آیا۔ اُس کی ماں نے خادِموں سے کہا جو کُچھ یہ تُم سے کہے وہ کرو۔