یوحنا 38:19-39
یوحنا 38:19-39 کِتابِ مُقادّس (URD)
اِن باتوں کے بعد ارِمَتؔیہ کے رہنے والے یُوسفؔ نے جو یِسُوعؔ کا شاگِرد تھا (لیکن یہُودِیوں کے ڈر سے خُفیہ طَور پر) پِیلاطُسؔ سے اِجازت چاہی کہ یِسُوعؔ کی لاش لے جائے۔ پِیلاطُسؔ نے اِجازت دی۔ پس وہ آ کر اُس کی لاش لے گیا۔ اور نِیکُدِؔیمُس بھی آیا۔ جو پہلے یِسُوعؔ کے پاس رات کو گیا تھا اور پچاس سیر کے قرِیب مُر اور عُود مِلا ہُؤا لایا۔
یوحنا 38:19-39 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اِن باتوں کے بعد، ایک شخص یُوسُفؔ جو ارِمَتِیاؔہ کا باشِندہ تھا، پِیلاطُسؔ کے پاس گیا اَور اُن سے حُضُور عیسیٰ کی لاش کو لے جانے کی اِجازت مانگی۔ یہ شخص یہُودی رہنماؤں کے ڈر کی وجہ سے خُفیہ طور پر حُضُور کا شاگرد تھا، وہ پِیلاطُسؔ سے مِنّت کرکے، حُضُور کی لاش کو لے گیا۔ نِیکُودِیمُسؔ بھی آیا، جِس نے کُچھ عرصہ پہلے حُضُور عیسیٰ سے رات میں مُلاقات کی تھی۔ نِیکُودِیمُسؔ اَپنے ساتھ مُرّ اَور عُود اَیسی چیزوں سے بنا ہُوا خُوشبودار مَسالہ لایاتھا جو وزن میں تقریباً چونتیس کِلو کے بَرابر تھا۔
یوحنا 38:19-39 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
بعد میں ارمتیہ کے رہنے والے یوسف نے پیلاطس سے عیسیٰ کی لاش اُتارنے کی اجازت مانگی۔ (یوسف عیسیٰ کا خفیہ شاگرد تھا، کیونکہ وہ یہودیوں سے ڈرتا تھا۔) اِس کی اجازت ملنے پر وہ آیا اور لاش کو اُتار لیا۔ نیکدیمس بھی ساتھ تھا، وہ آدمی جو گزرے دنوں میں رات کے وقت عیسیٰ سے ملنے آیا تھا۔ نیکدیمس اپنے ساتھ مُر اور عود کی تقریباً 34 کلو گرام خوشبو لے کر آیا تھا۔