یوحنا 1:19-3
یوحنا 1:19-3 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
تَب پِیلاطُسؔ نے حُضُور عیسیٰ کو لے جا کر کوڑے لگوائے اَور فَوج کے سپاہیوں نے کانٹوں کا تاج بنایا اَور آپ کے سَر پر رکھا اَور آپ کو سُرخ رنگ کا چوغہ پہنا دیا۔ وہ بار بار حُضُور کے سامنے جاتے اَور کہتے تھے، ”اَے یہُودیوں کے بادشاہ، آداب!“ اَور آپ کے مُنہ پر تھپّڑ مارتے تھے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں یوحنا 19یوحنا 1:19-3 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
پھر پیلاطس نے عیسیٰ کو کوڑے لگوائے۔ فوجیوں نے کانٹےدار ٹہنیوں کا ایک تاج بنا کر اُس کے سر پر رکھ دیا۔ اُنہوں نے اُسے ارغوانی رنگ کا لباس بھی پہنایا۔ پھر اُس کے سامنے آ کر وہ کہتے، ”اے یہودیوں کے بادشاہ، آداب!“ اور اُسے تھپڑ مارتے تھے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں یوحنا 19