یوحنا 22:17-24
یوحنا 22:17-24 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
مَیں نے اُنہیں وہ جلال بخشا ہے جو باپ نے مُجھے عطا کیا تھا تاکہ وہ بھی ایک ہوں جِس طرح ہم ایک ہیں، میں اُن میں اَور آپ مُجھ میں، تاکہ وہ کامِل طور پر ایک ہو جایٔیں۔ اَور تَب دُنیا جان لے گی کہ آپ ہی نے مُجھے بھیجا اَور اُن سے بھی اِسی طرح مَحَبّت کی ہے جِس طرح آپ نے مُجھ سے مَحَبّت رکھی۔ ”اَے باپ، آپ نے جنہیں مُجھے دیا ہے میں چاہتا ہُوں کہ جہاں میں ہُوں وہ بھی میرے ساتھ ہوں، اَور اُس جلال کو دیکھ سکیں جو آپ نے مُجھے عطا کیا، کیونکہ آپ نے دُنیا کی تخلیق سے پیشتر ہی مُجھ سے مَحَبّت رکھی۔
یوحنا 22:17-24 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
مَیں نے اُنہیں وہ جلال دیا ہے جو تُو نے مجھے دیا ہے تاکہ وہ ایک ہوں جس طرح ہم ایک ہیں، مَیں اُن میں اور تُو مجھ میں۔ وہ کامل طور پر ایک ہوں تاکہ دنیا جان لے کہ تُو نے مجھے بھیجا اور کہ تُو نے اُن سے محبت رکھی ہے جس طرح مجھ سے رکھی ہے۔ اے باپ، مَیں چاہتا ہوں کہ جو تُو نے مجھے دیئے ہیں وہ بھی میرے ساتھ ہوں، وہاں جہاں مَیں ہوں، کہ وہ میرے جلال کو دیکھیں، وہ جلال جو تُو نے اِس لئے مجھے دیا ہے کہ تُو نے مجھے دنیا کی تخلیق سے پیشتر پیار کیا ہے۔
یوحنا 22:17-24 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور وہ جلال جو تُو نے مُجھے دِیا ہے مَیں نے اُنہیں دِیا ہے تاکہ وہ ایک ہوں جَیسے ہم ایک ہیں۔ مَیں اُن میں اور تُو مُجھ میں تاکہ وہ کامِل ہو کر ایک ہو جائیں اور دُنیا جانے کہ تُو ہی نے مُجھے بھیجا اور جِس طرح کہ تُو نے مُجھ سے مُحبّت رکھّی اُن سے بھی مُحبّت رکھّی۔ اَے باپ! مَیں چاہتا ہُوں کہ جِنہیں تُو نے مُجھے دِیا ہے جہاں مَیں ہُوں وہ بھی میرے ساتھ ہوں تاکہ میرے اُس جلال کو دیکھیں جو تُو نے مُجھے دِیا ہے کیونکہ تُو نے بِنایِ عالَم سے پیشتر مُجھ سے مُحبّت رکھّی۔