یوحنا 15:17-19
یوحنا 15:17-19 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
میری مِنّت یہ نہیں کہ باپ اُنہیں دُنیا سے اُٹھالے بَلکہ یہ ہے کہ اُنہیں شیطان سے محفوظ رکھے۔ جِس طرح میں دُنیا کا نہیں، وہ بھی دُنیا کے نہیں۔ حق کے ذریعہ اُنہیں مخصوص کر دیجئے؛ آپ کا کلام ہی حق ہے۔ جِس طرح باپ نے مُجھے دُنیا میں بھیجا، اُسی طرح میں نے بھی اُنہیں دُنیا میں بھیجا ہے۔ میں اَپنے آپ کو اُن کے لیٔے مخصوص کرتا ہُوں، تاکہ وہ بھی حق کے ذریعہ مخصوص کیٔے جایٔیں۔
یوحنا 15:17-19 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
میری دعا یہ نہیں ہے کہ تُو اُنہیں دنیا سے اُٹھا لے بلکہ یہ کہ اُنہیں ابلیس سے محفوظ رکھے۔ وہ دنیا کے نہیں ہیں جس طرح مَیں بھی دنیا کا نہیں ہوں۔ اُنہیں سچائی کے وسیلے سے مخصوص و مُقدّس کر۔ تیرا کلام ہی سچائی ہے۔ جس طرح تُو نے مجھے دنیا میں بھیجا ہے اُسی طرح مَیں نے بھی اُنہیں دنیا میں بھیجا ہے۔ اُن کی خاطر مَیں اپنے آپ کو مخصوص کرتا ہوں، تاکہ اُنہیں بھی سچائی کے وسیلے سے مخصوص و مُقدّس کیا جائے۔
یوحنا 15:17-19 کِتابِ مُقادّس (URD)
مَیں یہ درخواست نہیں کرتا کہ تُو اُنہیں دُنیا سے اُٹھا لے بلکہ یہ کہ اُس شرِیر سے اُن کی حِفاظت کر۔ جِس طرح مَیں دُنیا کا نہیں وہ بھی دُنیا کے نہیں۔ اُنہیں سچّائی کے وسِیلہ سے مُقدّس کر۔ تیرا کلام سچّائی ہے۔ جِس طرح تُو نے مُجھے دُنیا میں بھیجا اُسی طرح مَیں نے بھی اُنہیں دُنیا میں بھیجا۔ اور اُن کی خاطِر مَیں اپنے آپ کو مُقدّس کرتا ہُوں تاکہ وہ بھی سچّائی کے وسِیلہ سے مُقدّس کِئے جائیں۔