یوحنا 15:13-17
یوحنا 15:13-17 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
میں نے تُمہیں ایک نمونہ دیا ہے کہ جَیسا میں نے کیاتُم بھی کیا کرو۔ میں تُم سے سچ سچ کہتا ہُوں، کویٔی خادِم اَپنے آقا سے بڑا نہیں ہوتا، نہ ہی کویٔی قاصِد اَپنے پیغام بھیجنے والے سے بڑا ہوتاہے۔ تُم اِن باتوں کو جان گیٔے ہو، اِن باتوں پر عَمل بھی کرو گے تو تُم مُبارک ہو گے۔
یوحنا 15:13-17 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
مَیں نے تم کو ایک نمونہ دیا ہے تاکہ تم بھی وہی کرو جو مَیں نے تمہارے ساتھ کیا ہے۔ مَیں تم کو سچ بتاتا ہوں کہ غلام اپنے مالک سے بڑا نہیں ہوتا، نہ پیغمبر اپنے بھیجنے والے سے۔ اگر تم یہ جانتے ہو تو اِس پر عمل بھی کرو، پھر ہی تم مبارک ہو گے۔
یوحنا 15:13-17 کِتابِ مُقادّس (URD)
کیونکہ مَیں نے تُم کو ایک نمُونہ دِکھایا ہے کہ جَیسا مَیں نے تُمہارے ساتھ کِیا ہے تُم بھی کِیا کرو۔ مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ نَوکر اپنے مالِک سے بڑا نہیں ہوتا اور نہ بھیجا ہُؤا اپنے بھیجنے والے سے۔ اگر تُم اِن باتوں کو جانتے ہو تو مُبارک ہو بشرطیکہ اُن پر عمل بھی کرو۔