YouVersion Logo
تلاش

یوحنا 22:10-29

یوحنا 22:10-29 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

یروشلیمؔ میں بیت المُقدّس کے مخصوص کیٔے جانے کی عید آئی۔ سردی کا موسم تھا اَور حُضُور عیسیٰ بیت المُقدّس میں سُلیمانی برآمدہ میں ٹہل رہے تھے۔ یہُودی اُن کے اِردگرد جمع ہو گئے اَور کہنے لگے، ”تُو کب تک ہمیں شک میں مُبتلا رکھےگا؟ اگر تو المسیؔح ہے تو ہمیں صَاف صَاف بتا دے۔“ حُضُور عیسیٰ نے جَواب دیا، ”میں تُمہیں بتا چُکا ہُوں لیکن تُم تو میرا یقین ہی نہیں کرتے۔ جو معجزے میں اَپنے باپ کے نام سے کرتا ہُوں وُہی میرے گواہ ہیں۔ لیکن تُم یقین نہیں کرتے کیونکہ تُم میری بھیڑیں نہیں ہو۔ میری بھیڑیں میری آواز سُنتی ہیں۔ میں اُنہیں جانتا ہُوں اَور وہ میرے پیچھے پیچھے چلتی ہیں۔ میں اُنہیں اَبدی زندگی دیتا ہُوں۔ وہ کبھی ہلاک نہ ہوں گی اَور کویٔی اُنہیں میرے ہاتھ سے چھین نہیں سَکتا۔ میرا باپ، جِس نے اُنہیں میرے سُپرد کیا ہے سَب سے بڑا ہے؛ کویٔی اُنہیں میرے باپ کے ہاتھ سے نہیں چھین سَکتا۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں یوحنا 10