یرمیاہ 7:9-9
یرمیاہ 7:9-9 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
چنانچہ قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھ، میں اُن کو آگ میں تپا کر آزماؤں گا، کیونکہ میری قوم کے گُناہ کے باعث میں اُن سے اَور کیا کر سَکتا ہُوں؟ اُن کی زبان ایک مہلک تیر ہے؛ جو دغا کی باتیں بولتی ہیں۔ اَپنے مُنہ سے تو ہر ایک اَپنے ہمسایہ سے نہایت ہی خُوش اَخلاقی سے پیش آتا ہے، لیکن باطِن میں اُس کی گھات میں لگا رہتاہے۔ کیا مَیں اُنہیں اِن باتوں کے لیٔے سزا نہ دُوں؟“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”کیا مَیں اَیسی قوم سے اَپنا اِنتقام نہ لُوں؟“
یرمیاہ 7:9-9 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اِس لئے رب الافواج فرماتا ہے، ”دیکھو، مَیں اُنہیں خام چاندی کی طرح پگھلا کر آزماؤں گا، کیونکہ مَیں اپنی قوم، اپنی بیٹی کے ساتھ اَور کیا کر سکتا ہوں؟ اُن کی زبانیں مہلک تیر ہیں۔ اُن کے منہ پڑوسی سے صلح سلامتی کی باتیں کرتے ہیں جبکہ اندر ہی اندر وہ اُس کی تاک میں بیٹھے ہیں۔“ رب فرماتا ہے، ”کیا مجھے اُنہیں اِس کی سزا نہیں دینی چاہئے؟ کیا مجھے ایسی قوم سے بدلہ نہیں لینا چاہئے؟“
یرمیاہ 7:9-9 کِتابِ مُقادّس (URD)
اِس لِئے ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں اُن کو پِگھلا ڈالُوں گا اور اُن کو آزماؤُں گا کیونکہ اپنی بِنتِ قَوم سے اَور کیا کرُوں؟ اُن کی زُبان مُہلِک تِیر ہے۔ اُس سے دغا کی باتیں نِکلتی ہیں۔ اپنے ہمسایہ کو مُنہ سے تو سلام کہتے ہیں پر باطِن میں اُس کی گھات میں بَیٹھتے ہیں۔ خُداوند فرماتا ہے کیا مَیں اِن باتوں کے لِئے اُن کو سزا نہ دُوں گا؟ کیا میری رُوح اَیسی قَوم سے اِنتِقام نہ لے گی؟