یرمیاہ 3:31-6
یرمیاہ 3:31-6 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
کچھ عرصہ پہلے یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل سے فرمایا تھا: ”مَیں نے تُم سے اَبدی مَحَبّت رکھی؛ اِس لئے مَیں نے تُم پر اَپنی شفقت بنائے رکھی۔ اَے کنواری بنی اِسرائیل، میں تُمہیں دوبارہ تعمیر کروں گا، اَور تُو تعمیر کی جائے گی۔ تُو پھر اَپنی دف اُٹھاکر آراستہ ہوگی اَور خُوشی منانے والوں کے ساتھ رقص کرنے کو نکل پڑےگی۔ تُو پھر سامریہؔ کی پہاڑیوں پر انگوری باغ لگائے گی؛ کِسان اُنہیں لگائیں گے اَور اُن کا پھل شوق سے کھایٔیں گے۔ کیونکہ ایک دِن اَیسا بھی آئے گا جَب اِفرائیمؔ کی پہاڑیوں پر پہرےدار پُکاریں گے، ’آؤ، ہم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے پاس، صِیّونؔ کو چلیں۔‘ “
یرمیاہ 3:31-6 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
رب نے دُور سے مجھ پر ظاہر ہو کر فرمایا، ”مَیں نے تجھے ہمیشہ ہی پیار کیا ہے، اِس لئے مَیں تجھے بڑی شفقت سے اپنے پاس کھینچ لایا ہوں۔ اے کنواری اسرائیل، تیری نئے سرے سے تعمیر ہو جائے گی، کیونکہ مَیں خود تجھے تعمیر کروں گا۔ تُو دوبارہ اپنے دفوں سے آراستہ ہو کر خوشی منانے والوں کے لوک ناچ کے لئے نکلے گی۔ تُو دوبارہ سامریہ کی پہاڑیوں پر انگور کے باغ لگائے گی۔ اور جو پودوں کو لگائیں گے وہ خود اُن کے پھل سے لطف اندوز ہوں گے۔ کیونکہ وہ دن آنے والا ہے جب پہرے دار افرائیم پہاڑ پر آواز دے کر کہیں گے، ’آؤ ہم صیون کے پاس جائیں تاکہ رب اپنے خدا کو سجدہ کریں‘۔“
یرمیاہ 3:31-6 کِتابِ مُقادّس (URD)
خُداوند قدِیم سے مُجھ پر ظاہِر ہُؤا اور کہا کہ مَیں نے تُجھ سے ابدی مُحبّت رکھّی اِسی لِئے مَیں نے اپنی شفقت تُجھ پر بڑھائی۔ اَے اِسرائیل کی کُنواری! مَیں تُجھے پِھر آباد کرُوں گا اور تُو آباد ہو جائے گی۔ تُو پِھر دف اُٹھا کر آراستہ ہو گی اور خُوشی کرنے والوں کے ناچ میں شامِل ہونے کو نِکلے گی۔ تُو پِھر سامرِؔیہ کے پہاڑوں پر تاکِستان لگائے گی۔ باغ لگانے والے لگائیں گے اور اُس کا پَھل کھائیں گے۔ کیونکہ ایک دِن آئے گا کہ اِفرائِیم کی پہاڑِیوں پر نِگہبان پُکاریں گے کہ اُٹھو ہم صِیُّون پر خُداوند اپنے خُدا کے حضُور چلیں۔