یرمیاہ 11:2-13
یرمیاہ 11:2-13 کِتابِ مُقادّس (URD)
کیا کِسی قَوم نے اپنے معبُودوں کو حالانکہ وہ خُدا نہیں بدل ڈالا؟ پر میری قَوم نے اپنے جلال کو بے فائِدہ چِیز سے بدلا۔ خُداوند فرماتا ہے اَے آسمانو! اِس سے حَیران ہو۔ شِدّت سے تھرتھراؤ اور بِالکُل وِیران ہو جاؤ۔ کیونکہ میرے لوگوں نے دو بُرائیاں کِیں۔ اُنہوں نے مُجھ آبِ حیات کے چشمہ کو ترک کر دِیا اور اپنے لِئے حَوض کھودے ہیں۔ شِکستہ حَوض جِن میں پانی نہیں ٹھہر سکتا۔
یرمیاہ 11:2-13 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
کیا کسی قوم نے کبھی اَپنے معبُودوں کو بدلا ہے؟ (حالانکہ وہ بالکُل خُدا نہیں ہیں۔) لیکن میری قوم نے اَپنے جلالی خُدا کو محض نکمّے معبُودوں سے بدل دیا ہے۔ اَے آسمانوں، اِس بات پر حیران ہو، اَور شدید خوف سے تھرتھراؤ اَور بالکُل چُپ ہو جاؤ،“ یَاہوِہ یہی فرماتے ہیں۔ ”کیونکہ میری قوم سے دو گُناہ سرزد ہُوئے ہیں، اُنہُوں نے مُجھ، آبِ حیات کے چشمے کو ترک کر دیا ہے، اَور اَپنے لیٔے حوض کھود لیٔے ہیں اَیسی شکستہ حوض جِن میں پانی نہیں ٹھہر سَکتا۔
یرمیاہ 11:2-13 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
کیا کسی قوم نے کبھی اپنے دیوتاؤں کو تبدیل کیا، گو وہ حقیقت میں خدا نہیں ہیں؟ ہرگز نہیں! لیکن میری قوم اپنی شان و شوکت کے خدا کو چھوڑ کر بےفائدہ بُتوں کی پوجا کرنے لگی ہے۔“ رب فرماتا ہے، ”اے آسمان، یہ دیکھ کر ہیبت زدہ ہو جا، تیرے رونگٹے کھڑے ہو جائیں، ہکا بکا رہ جا! کیونکہ میری قوم سے دو سنگین جرم سرزد ہوئے ہیں۔ ایک، اُنہوں نے مجھے ترک کیا، گو مَیں زندگی کے پانی کا سرچشمہ ہوں۔ دوسرے، اُنہوں نے اپنے ذاتی حوض بنائے ہیں جو دراڑوں کی وجہ سے بھر ہی نہیں سکتے۔