یرمیاہ 7:14-9
یرمیاہ 7:14-9 کِتابِ مُقادّس (URD)
اگرچہ ہماری بدکرداری ہم پر گواہی دیتی ہے تَو بھی اَے خُداوند! اپنے نام کی خاطِر کُچھ کر کیونکہ ہماری برگشتگی بُہت ہے۔ ہم تیرے خطاکار ہیں۔ اَے اِسرائیل کی اُمّید! مُصِیبت کے وقت اُس کے بچانے والے! تُو کیوں مُلک میں پردیسی کی مانِند بنا اور اُس مُسافِر کی مانِند جو رات کاٹنے کے لِئے ڈیرا ڈالے؟ تُو کیوں اِنسان کی مانِند ہکّا بکّا ہے اور اُس بہادُر کی مانِند جو رہائی نہیں دے سکتا؟ بہر حال اَے خُداوند! تُو تو ہمارے درمِیان ہے اور ہم تیرے نام سے کہلاتے ہیں۔ تُو ہم کو ترک نہ کر۔
یرمیاہ 7:14-9 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اے رب، ہمارے گناہ ہمارے خلاف گواہی دے رہے ہیں۔ توبھی اپنے نام کی خاطر ہم پر رحم کر۔ ہم مانتے ہیں کہ بُری طرح بےوفا ہو گئے ہیں، ہم نے تیرا ہی گناہ کیا ہے۔ اے اللہ، تُو اسرائیل کی اُمید ہے، تُو ہی مصیبت کے وقت اُسے چھٹکارا دیتا ہے۔ تو پھر ہمارے ساتھ تیرا سلوک ملک میں اجنبی کا سا کیوں ہے؟ تُو رات کو کبھی اِدھر کبھی اُدھر ٹھہرنے والے مسافر جیسا کیوں ہے؟ تُو کیوں اُس آدمی کی مانند ہے جو اچانک دم بخود ہو جاتا ہے، اُس سورمے کی مانند جو بےبس ہو کر بچا نہیں سکتا۔ اے رب، تُو تو ہمارے درمیان ہی رہتا ہے، اور ہم پر تیرے ہی نام کا ٹھپا لگا ہے۔ ہمیں ترک نہ کر!