یرمیاہ 12:10-13
یرمیاہ 12:10-13 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
لیکن یَاہوِہ خُدا نے اَپنی قُدرت سے زمین کو خلق کیا؛ اَور اَپنی حِکمت سے جہان کی بُنیاد ڈالی اَور اَپنی دانش سے آسمانوں کو تانا۔ جَب وہ گرجتے ہیں تو آسمان پر پانی شور مچاتا ہے؛ وہ زمین کی اِنتہا سے بادل لاتے ہیں۔ وہ بارش کے ساتھ بجلی چمکاتے ہیں اَور اَپنے مخزنوں سے ہَوا چلاتے ہیں۔
یرمیاہ 12:10-13 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
دیکھو، اللہ ہی نے اپنی قدرت سے زمین کو خلق کیا، اُسی نے اپنی حکمت سے دنیا کی بنیاد رکھی، اور اُسی نے اپنی سمجھ کے مطابق آسمان کو خیمے کی طرح تان لیا۔ اُس کے حکم پر آسمان پر پانی کے ذخیرے گرجنے لگتے ہیں۔ وہ دنیا کی انتہا سے بادل چڑھنے دیتا، بارش کے ساتھ بجلی کڑکنے دیتا اور اپنے گوداموں سے ہَوا نکلنے دیتا ہے۔
یرمیاہ 12:10-13 کِتابِ مُقادّس (URD)
اُسی نے اپنی قُدرت سے زمِین کو بنایا۔ اُسی نے اپنی حِکمت سے جہان کو قائِم کِیا اور اپنی عقل سے آسمان کو تان دِیا ہے۔ اُس کی آواز سے آسمان میں پانی کی فراوانی ہوتی ہے اور وہ زمِین کی اِنتِہا سے بُخارات اُٹھاتا ہے۔ وہ بارِش کے لِئے بِجلی چمکاتا ہے اور اپنے خزانوں سے ہوا چلاتا ہے۔