قُضاۃ 4:4-5
قُضاۃ 4:4-5 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اُن دنوں میں دبورہ نبیہ اسرائیل کی قاضی تھی۔ اُس کا شوہر لفیدوت تھا، اور وہ ’دبورہ کے کھجور‘ کے پاس رہتی تھی جو افرائیم کے پہاڑی علاقے میں رامہ اور بیت ایل کے درمیان تھا۔ اِس درخت کے سائے میں وہ اسرائیلیوں کے معاملات کے فیصلے کیا کرتی تھی۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں قُضاۃ 4قُضاۃ 4:4-5 کِتابِ مُقادّس (URD)
اُس وقت لفِیدوؔت کی بِیوی دبورؔہ نبِیّہ بنی اِسرائیل کا اِنصاف کِیا کرتی تھی۔ اور وہ اِفراؔئِیم کے کوہِستانی مُلک میں رامہ اور بَیت اؔیل کے درمِیان دبورؔہ کے کجھُور کے درخت کے نِیچے رہتی تھی اور بنی اِسرائیل اُس کے پاس اِنصاف کے لِئے آتے تھے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں قُضاۃ 4