یعقوب 16:1-18
یعقوب 16:1-18 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَے میرے پیارے بھائیوں اَور بہنوں! فریب مت کھاؤ۔ ہر اَچھّی نِعمت اَور کامِل تحفہ آسمان سے اَور نُورِ خُدا کی طرف سے ہی نازل ہوتاہے۔ وہ سایہ کی طرح گھٹتا یا بڑھتا نہیں بَلکہ لاتَبدیل ہے۔ اُس نے اَپنی مرضی سے ہمیں کلامِ حق کے وسیلہ سے پیدا کیا تاکہ اُس کی مخلُوقات میں سے ہم گویا پہلے پھل ہوں۔
یعقوب 16:1-18 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
میرے عزیز بھائیو، فریب مت کھانا! ہر اچھی نعمت اور ہر اچھا تحفہ آسمان سے نازل ہوتا ہے، نوروں کے باپ سے، جس میں نہ کبھی تبدیلی آتی ہے، نہ بدلتے ہوئے سایوں کی سی حالت پائی جاتی ہے۔ اُسی نے اپنی مرضی سے ہمیں سچائی کے کلام کے وسیلے سے پیدا کیا۔ یوں ہم ایک طرح سے اُس کی تمام مخلوقات کا پہلا پھل ہیں۔
یعقوب 16:1-18 کِتابِ مُقادّس (URD)
اَے میرے پِیارے بھائِیو! فرِیب نہ کھانا۔ ہر اچّھی بخشِش اور ہر کامِل اِنعام اُوپر سے ہے اور نُوروں کے باپ کی طرف سے مِلتا ہے جِس میں نہ کوئی تبدِیلی ہو سکتی ہے اور نہ گردِش کے سبب سے اُس پر سایہ پڑتا ہے۔ اُس نے اپنی مرضی سے ہمیں کلامِ حق کے وسِیلہ سے پَیدا کِیا تاکہ اُس کی مخلُوقات میں سے ہم ایک طرح کے پہلے پَھل ہوں۔