یسعیاہ 12:66-13
یسعیاہ 12:66-13 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
کیونکہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”میں سلامتی کو ندی کی مانند، اَور مُختلف قوموں کی دولت کو سیلاب کی مانند اُس کی طرف رواں کروں گا؛ اَور تُم دُودھ پیوگے اَور گود میں اُٹھائے جاؤگے اَور پیار سے اُس کے گھٹنوں پر اُچھالے جاؤگے۔ جِس طرح ماں اَپنے بچّہ کو تسلّی دیتی ہے، اُسی طرح مَیں تُمہیں تسلّی دوں گا؛ اَور تُم یروشلیمؔ میں تسلّی پاؤگے۔“
یسعیاہ 12:66-13 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
کیونکہ رب فرماتا ہے، ”مَیں یروشلم میں سلامتی کا دریا بہنے دوں گا اور اُس پر اقوام کی شان و شوکت کا سیلاب آنے دوں گا۔ تب وہ تمہیں اپنا دودھ پلا کر اُٹھائے پھرے گی، تمہیں گود میں بٹھا کر پیار کرے گی۔ مَیں تمہیں ماں کی سی تسلی دوں گا، اور تم یروشلم کو دیکھ کر تسلی پاؤ گے۔
یسعیاہ 12:66-13 کِتابِ مُقادّس (URD)
کیونکہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں سلامتی نہر کی مانِند اور قَوموں کی دَولت سَیلاب کی طرح اُس کے پاس رواں کرُوں گا تب تُم دُودھ پِیو گے اور بغل میں اُٹھائے جاؤ گے اور گُھٹنوں پر کُدائے جاؤ گے۔ جِس طرح ماں اپنے بیٹے کو دِلاسا دیتی ہے اُسی طرح مَیں تُم کو دِلاسا دُوں گا۔ یروشلیِم ہی میں تُم تسلّی پاؤ گے۔