یسعیاہ 8:58-9
یسعیاہ 8:58-9 کِتابِ مُقادّس (URD)
تب تیری روشنی صُبح کی مانِند پُھوٹ نِکلے گی اور تیری صِحت کی ترقّی جلد ظاہِر ہو گی۔ تیری صداقت تیری ہراول ہو گی اور خُداوند کا جلال تیرا چنڈاول ہو گا۔ تب تُو پُکارے گا اور خُداوند جواب دے گا۔ تُو چِلاّئے گا اور وہ فرمائے گا مَیں یہاں ہُوں۔ اگر تُو اُس جُوئے کو اور اُنگلِیوں سے اِشارہ کرنے کو اور ہرزہ گوئی کو اپنے درمِیان سے دُور کرے گا۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں یسعیاہ 58یسعیاہ 8:58-9 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اگر تُو ایسا کرے تو تُو صبح کی پہلی کرنوں کی طرح چمک اُٹھے گا، اور تیرے زخم جلد ہی بھریں گے۔ تب تیری راست بازی تیرے آگے آگے چلے گی، اور رب کا جلال تیرے پیچھے تیری حفاظت کرے گا۔ تب تُو فریاد کرے گا اور رب جواب دے گا۔ جب تُو مدد کے لئے پکارے گا تو وہ فرمائے گا، ’مَیں حاضر ہوں۔‘ اپنے درمیان دوسروں پر جوا ڈالنے، اُنگلیاں اُٹھانے اور دوسروں کی بدنامی کرنے کا سلسلہ ختم کر!
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں یسعیاہ 58