یسعیاہ 1:56-8

یسعیاہ 1:56-8 کِتابِ مُقادّس (URD)

خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ عدل کو قائِم رکھّو اور صداقت کو عمل میں لاؤ کیونکہ میری نجات نزدِیک ہے اور میری صداقت ظاہِر ہونے والی ہے۔ مُبارک ہے وہ اِنسان جو اِس پر عمل کرتا ہے اور وہ آدمؔ زاد جو اِس پر قائِم رہتا ہے جو سبت کو مانتا اور اُسے ناپاک نہیں کرتا اور اپنا ہاتھ ہر طرح کی بدی سے باز رکھتا ہے۔ اور بے گانہ کا فرزند جو خُداوند سے مِل گیا ہرگِز نہ کہے خُداوند مُجھ کو اپنے لوگوں سے جُدا کر دے گا اور خوجہ نہ کہے کہ دیکھو مَیں تو سُوکھا درخت ہُوں۔ کیونکہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ وہ خوجے جو میرے سبتوں کو مانتے ہیں اور اُن کاموں کو جو مُجھے پسند ہیں اِختیار کرتے ہیں اور میرے عہد پر قائِم رہتے ہیں۔ مَیں اُن کو اپنے گھر میں اور اپنی چار دِیواری کے اندر اَیسا نام و نِشان بخشُوں گا جو بیٹوں اور بیٹِیوں سے بھی بڑھ کر ہو گا۔ مَیں ہر ایک کو ایک ابدی نام دُوں گا جو مِٹایا نہ جائے گا۔ اور بے گانہ کی اَولاد بھی جِنہوں نے اپنے آپ کو خُداوند سے پَیوستہ کِیا ہے کہ اُس کی خِدمت کریں اور خُداوند کے نام کو عزِیز رکھّیں اور اُس کے بندے ہوں۔ وہ سب جو سبت کو حِفظ کر کے اُسے ناپاک نہ کریں اور میرے عہد پر قائِم رہیں۔ مَیں اُن کو بھی اپنے کوہِ مُقدّس پر لاؤُں گا اور اپنی عِبادت گاہ میں اُن کو شادمان کرُوں گا اور اُن کی سوختنی قُربانِیاں اور اُن کے ذبِیحے میرے مذبح پر مقبُول ہوں گے کیونکہ میرا گھر سب لوگوں کی عِبادت گاہ کہلائے گا۔ خُداوند خُدا جو اِسرائیل کے پراگندہ لوگوں کو جمع کرنے والا ہے یُوں فرماتا ہے کہ مَیں اُن کے سِوا جو اُسی کے ہو کر جمع ہُوئے ہیں اَوروں کو بھی اُس کے پاس جمع کرُوں گا۔

یسعیاہ 1:56-8 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”اِنصاف کو قائِم رکھّو اَور وُہی کرو جو صحیح ہے، کیونکہ تیری نَجات قریب ہے اَور میری راستی جلد عیاں ہوگی۔ مُبارک ہے وہ شخص جو اِس پر عَمل کرتا ہے، اَور وہ آدمی جو اِس پر قائِم رہتاہے، جو سَبت کو ناپاک کئے بِنا اُسے مانتا ہے اَور اَپنا ہاتھ ہر قِسم کی بدی سے روکے رکھتا ہے۔“ کویٔی پردیسی جو یَاہوِہ سے مِل چُکاہے یہ نہ کہے، ”یَاہوِہ یقیناً مُجھے اَپنے لوگوں سے جُدا کر دیں گے۔“ اَور کوئی خواجہ سرا شکایت نہ کرے۔ ”کہ میں تو محض سُوکھا درخت ہُوں۔“ کیونکہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”وہ خواجہ سرا جو میری سَبت کو مانتے ہیں، اَور اُن کاموں کو اِختیار کرتے ہیں جو مُجھے پسند ہیں اَور میرے عہد پر قائِم رہتے ہیں میں اُنہیں اَپنی ہیکل اَور اُس کی چار دیواری میں اَیسا نام اَور نِشان دُوں گا جو بیٹوں اَور بیٹیوں سے بھی بڑھ کر ہوگا؛ میں اُن کو ایک اَبدی نام دُوں گا جو کبھی مٹایا نہ جائے گا۔ اَور پردیسی لوگ جو اَپنے آپ کو یَاہوِہ سے وابستہ کرتے ہیں تاکہ اُن کی خدمت کریں، اَور اُن کے نام کو عزیز رکھیں اَور اُن کی عبادت کریں، وہ سَب جو سَبت کو مانتے ہیں اَور اُسے ناپاک نہیں کرتے اَور میرے عہد پر قائِم رہتے ہیں اُن سَب کو میں اَپنے مُقدّس پہاڑ پر لاؤں گا اَور اُنہیں اَپنی دُعا کے گھر میں شادمان کروں گا۔ اُن کی سوختنی نذریں اَور ذبیحے میرے مذبح پر مقبُول ہوں گے؛ کیونکہ میرا گھر سَب قوموں کے لیٔے دعا کا گھر کہلائے گا۔“ یَاہوِہ قادر مختار جو اِسرائیل کے جَلاوطنوں کو جمع کرتا ہے، فرماتے ہیں: ”میں اَوروں کو بھی جمع کرکے اُن کے ساتھ مِلا دُوں گا جو پہلے ہی جمع کر دئیے گیٔے ہیں۔“

یسعیاہ 1:56-8 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

رب فرماتا ہے، ”انصاف کو قائم رکھو اور وہ کچھ کیا کرو جو راست ہے، کیونکہ میری نجات قریب ہی ہے، اور میری راستی ظاہر ہونے کو ہے۔ مبارک ہے وہ جو یوں راستی سے لپٹا رہے۔ مبارک ہے وہ جو سبت کے دن کی بےحرمتی نہ کرے بلکہ اُسے منائے، جو ہر بُرے کام سے گریز کرے۔“ جو پردیسی رب کا پیروکار ہو گیا ہے وہ نہ کہے کہ بےشک رب مجھے اپنی قوم سے الگ کر رکھے گا۔ خواجہ سرا بھی نہ سوچے کہ ہائے، مَیں سوکھا ہوا درخت ہی ہوں! کیونکہ رب فرماتا ہے، ”جو خواجہ سرا میرے سبت کے دن منائیں، ایسے قدم اُٹھائیں جو مجھے پسند ہوں اور میرے عہد کے ساتھ لپٹے رہیں وہ بےفکر رہیں۔ کیونکہ مَیں اُنہیں اپنے گھر اور اُس کی چاردیواری میں ایسی یادگار اور ایسا نام عطا کروں گا جو بیٹے بیٹیاں ملنے سے کہیں بہتر ہو گا۔ اور جو نام مَیں اُنہیں دوں گا وہ ابدی ہو گا، وہ کبھی نہیں مٹنے کا۔ وہ پردیسی بھی بےفکر رہیں جو رب کے پیروکار بن کر اُس کی خدمت کرنا چاہتے، جو رب کا نام عزیز رکھ کر اُس کی عبادت کرتے، جو سبت کے دن کی بےحرمتی نہیں کرتے بلکہ اُسے مناتے اور جو میرے عہد کے ساتھ لپٹے رہتے ہیں۔ کیونکہ مَیں اُنہیں اپنے مُقدّس پہاڑ کے پاس لا کر اپنے دعا کے گھر میں خوشی دلاؤں گا۔ جب وہ میری قربان گاہ پر اپنی بھسم ہونے والی اور ذبح کی قربانیاں چڑھائیں گے تو وہ مجھے پسند آئیں گی۔ کیونکہ میرا گھر تمام قوموں کے لئے دعا کا گھر کہلائے گا۔“ رب قادرِ مطلق جو اسرائیل کی بکھری ہوئی قوم جمع کر رہا ہے فرماتا ہے، ”اُن میں جو اکٹھے ہو چکے ہیں مَیں اَور بھی جمع کر دوں گا۔“