یسعیاہ 14:54-17
یسعیاہ 14:54-17 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
تجھے انصاف کی مضبوط بنیاد پر رکھا جائے گا، چنانچہ دوسروں کے ظلم سے دُور رہ، کیونکہ ڈرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ دہشت زدہ نہ ہو، کیونکہ دہشت کھانے کا سبب تیرے قریب نہیں آئے گا۔ اگر کوئی تجھ پر حملہ کرے بھی تو یہ میری طرف سے نہیں ہو گا، اِس لئے ہر حملہ آور شکست کھائے گا۔ دیکھ، مَیں ہی اُس لوہار کا خالق ہوں جو ہَوا دے کر کوئلوں کو دہکا دیتا ہے تاکہ کام کے لئے موزوں ہتھیار بنا لے۔ اور مَیں ہی نے تباہ کرنے والے کو خلق کیا تاکہ وہ بربادی کا کام انجام دے۔ چنانچہ جو بھی ہتھیار تجھ پر حملہ کرنے کے لئے تیار ہو جائے وہ ناکام ہو گا، اور جو بھی زبان تجھ پر الزام لگائے اُسے تُو مجرم ثابت کرے گی۔ یہی رب کے خادموں کا موروثی حصہ ہے، مَیں ہی اُن کی راست بازی برقرار رکھوں گا۔“ رب خود یہ فرماتا ہے۔
یسعیاہ 14:54-17 کِتابِ مُقادّس (URD)
تُو راست بازی سے پایدار ہو جائے گی۔ تُو ظُلم سے دُور رہے گی کیونکہ تُو بے خَوف ہو گی اور دہشت سے دُور رہے گی کیونکہ وہ تیرے قرِیب نہ آئے گی۔ مُمکِن ہے کہ وہ کبھی اِکٹّھے ہوں پر میرے حُکم سے نہیں۔ جو تیرے خِلاف جمع ہوں گے وہ تیرے ہی سبب سے گِریں گے۔ دیکھ مَیں نے لُہار کو پَیدا کِیا جو کوئِلوں کی آگ دَھونکتا اور اپنے کام کے لِئے ہتھیار نِکالتا ہے اور غارت گر کو مَیں ہی نے پَیدا کِیا کہ لُوٹ مار کرے۔ کوئی ہتھیار جو تیرے خِلاف بنایا جائے کام نہ آئے گا اور جو زُبان عدالت میں تُجھ پر چلے گی تُو اُسے مُجرِم ٹھہرائے گی۔ خُداوند فرماتا ہے یہ میرے بندوں کی مِیراث ہے اور اُن کی راست بازی مُجھ سے ہے۔