یسعیاہ 5:53-7
یسعیاہ 5:53-7 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
لیکن وہ ہماری خطاؤں کے سبب سے گھایل کیا گیا، اَور ہماری بداعمالی کے باعث کُچلا گیا؛ جو سزا ہماری سلامتی کا باعث ہُوئی وہ اُن پرائی، اَور اُس کے کوڑے کھانے سے ہم شفایاب ہُوئے۔ ہم سَب بھیڑوں کی مانند بھٹک گیٔے، ہم میں سے ہر ایک نے اَپنی اَپنی راہ لی؛ اَور یَاہوِہ نے ہم سَب کی بدکاری اُس پر لاد دی۔ وہ ستایا گیا اَور زخمی ہُوا، پھر بھی اُس نے اَپنا مُنہ نہ کھولا؛ بھیڑ کی طرح ذبح کرنے کے لیٔے لے گیٔے، اَور جِس طرح برّہ اَپنے بال کترنے والوں کے سامنے بے زبان ہوتاہے، اُسی طرح اُنہُوں نے بھی اَپنا مُنہ نہیں کھولا۔
یسعیاہ 5:53-7 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
لیکن اُسے ہمارے ہی جرائم کے سبب سے چھیدا گیا، ہمارے ہی گناہوں کی خاطر کچلا گیا۔ اُسے سزا ملی تاکہ ہمیں سلامتی حاصل ہو، اور اُسی کے زخموں سے ہمیں شفا ملی۔ ہم سب بھیڑبکریوں کی طرح آوارہ پھر رہے تھے، ہر ایک نے اپنی اپنی راہ اختیار کی۔ لیکن رب نے اُسے ہم سب کے قصور کا نشانہ بنایا۔ اُس پر ظلم ہوا، لیکن اُس نے سب کچھ برداشت کیا اور اپنا منہ نہ کھولا، اُس بھیڑ کی طرح جسے ذبح کرنے کے لئے لے جاتے ہیں۔ جس طرح لیلا بال کترنے والوں کے سامنے خاموش رہتا ہے اُسی طرح اُس نے اپنا منہ نہ کھولا۔
یسعیاہ 5:53-7 کِتابِ مُقادّس (URD)
حالانکہ وہ ہماری خطاؤں کے سبب سے گھایل کِیا گیا اور ہماری بدکرداری کے باعِث کُچلا گیا۔ ہماری ہی سلامتی کے لِئے اُس پر سیاست ہُوئی تاکہ اُس کے مار کھانے سے ہم شِفا پائیں۔ ہم سب بھیڑوں کی مانِند بھٹک گئے۔ ہم میں سے ہر ایک اپنی راہ کو پِھرا پر خُداوند نے ہم سب کی بدکرداری اُس پر لا دی۔ وہ ستایا گیا تَو بھی اُس نے برداشت کی اور مُنہ نہ کھولا۔ جِس طرح برّہ جِسے ذبح کرنے کو لے جاتے ہیں اور جِس طرح بھیڑ اپنے بال کترنے والوں کے سامنے بے زُبان ہے اُسی طرح وہ خاموش رہا۔