یسعیاہ 3:53-4
یسعیاہ 3:53-4 کِتابِ مُقادّس (URD)
وہ آدمِیوں میں حقِیر و مردُود۔ مَردِ غم ناک اور رنج کا آشنا تھا۔ لوگ اُس سے گویا رُوپوش تھے اُس کی تحقِیر کی گئی اور ہم نے اُس کی کُچھ قدر نہ جانی۔ تَو بھی اُس نے ہماری مشقّتیں اُٹھا لِیں اور ہمارے غموں کو برداشت کِیا۔ پر ہم نے اُسے خُدا کا مارا کُوٹا اور ستایا ہُؤا سمجھا۔
یسعیاہ 3:53-4 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
لوگوں نے اُسے حقیر جانا اَور ردّ کر دیا، وہ ایک غمگین اِنسان تھا جو رنج سے آشنا تھا۔ اَور اُس شخص کی مانند تھا جسے دیکھ کر لوگ مُنہ موڑ لیتے ہیں وہ حقیر سمجھا گیا اَور ہم نے اُن کی کچھ قدر نہ جانی۔ بے شک اُس نے ہمارا درد اُٹھایا اَور ہماری تکلیف برداشت کی۔ یقیناً اُس نے ہمارے درد اَور بیماریاں برداشت کیں اَپنے اُوپر اُٹھالیا پھر بھی ہم نے اُسے خُدا کا مارا، کُوٹا اَور ستایا ہُوا سمجھا۔
یسعیاہ 3:53-4 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اُسے حقیر اور مردود سمجھا جاتا تھا۔ دُکھ اور بیماریاں اُس کی ساتھی رہیں، اور لوگ یہاں تک اُس کی تحقیر کرتے تھے کہ اُسے دیکھ کر اپنا منہ پھیر لیتے تھے۔ ہم اُس کی کچھ قدر نہیں کرتے تھے۔ لیکن اُس نے ہماری ہی بیماریاں اُٹھا لیں، ہمارا ہی دُکھ بھگت لیا۔ توبھی ہم سمجھے کہ یہ اُس کی مناسب سزا ہے، کہ اللہ نے خود اُسے مار کر خاک میں ملا دیا ہے۔