یسعیاہ 5:52-6
یسعیاہ 5:52-6 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
”اَور اَب یہاں میرے پاس کیا ہے؟“ پس یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”کیونکہ میرے لوگ بلاوجہ لے جائے گیٔے، اَورجو اُن پر حُکومت کرتے ہیں وہ اُن کا مضحکہ اُڑاتے ہیں۔“ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔ ”اَور دِن بھر میرے نام پر مُتواتر کُفر بکا جاتا ہے۔ اِس لیٔے میرے لوگ میرا نام جانیں گے؛ اِس لیٔے اُس دِن وہ جانیں گے کہ وہ میں ہی ہُوں جِس نے یہ پیشن گوئی کی تھی، ہاں وہ میں ہی ہُوں۔“
یسعیاہ 5:52-6 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
رب فرماتا ہے، ”اب جو زیادتی میری قوم سے ہو رہی ہے اُس کا میرے ساتھ کیا واسطہ ہے؟“ رب فرماتا ہے، ”میری قوم تو مفت میں چھین لی گئی ہے، اور اُس پر حکومت کرنے والے شیخی مار کر پورا دن میرے نام پر کفر بکتے ہیں۔ چنانچہ میری قوم میرے نام کو جان لے گی، اُس دن وہ پہچان لے گی کہ مَیں ہی وہی ہوں جو فرماتا ہے، ’مَیں حاضر ہوں‘!“
یسعیاہ 5:52-6 کِتابِ مُقادّس (URD)
پس خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اب میرا یہاں کیا کام حالانکہ میرے لوگ مُفت اسِیری میں گئے ہیں؟ وہ جو اُن پر مُسلّط ہیں للکارتے ہیں خُداوند فرماتا ہے اور ہر روز مُتواتِر میرے نام کی تکفِیر کی جاتی ہے۔ یقِیناً میرے لوگ میرا نام جانیں گے اور اُس روز سمجھیں گے کہ کہنے والا مَیں ہی ہُوں۔ دیکھو مَیں حاضِر ہُوں۔