یسعیاہ 15:49-18
یسعیاہ 15:49-18 کِتابِ مُقادّس (URD)
کیا یہ مُمکِن ہے کہ کوئی ماں اپنے شِیرخوار بچّے کو بُھول جائے اور اپنے رَحِم کے فرزند پر ترس نہ کھائے؟ ہاں وہ شاید بُھول جائے پر مَیں تُجھے نہ بُھولُوں گا۔ دیکھ مَیں نے تیری صُورت اپنی ہتھیلِیوں پر کھود رکھّی ہے اور تیری شہر پناہ ہمیشہ میرے سامنے ہے۔ تیرے فرزند جلدی کرتے ہیں اور وہ جو تُجھے برباد کرنے اور اُجاڑنے والے تھے تُجھ سے نِکل جائیں گے۔ اپنی آنکھیں اُٹھا کر چاروں طرف نظر کر۔ یہ سب کے سب مِل کر اِکٹّھے ہوتے ہیں اور تیرے پاس آتے ہیں۔ خُداوند فرماتا ہے مُجھے اپنی حیات کی قَسم کہ تُو یقِیناً اِن سب کو زیور کی مانِند پہن لے گی اور اِن سے دُلہن کی مانِند آراستہ ہو گی۔
یسعیاہ 15:49-18 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
”کیا یہ ممکن ہے کہ کویٔی ماں اَپنے شیر خوار بچّے کو بھُول جائے اَور اَپنے جنے ہُوئے بچّے پر ترس نہ کھائے؟ خواہ وہ بھُول جائے، پر مَیں تُجھے نہ بھُولوں گا! دیکھ، مَیں نے تیری صورت اَپنی ہتھیلیوں پر نقش کی ہُوئی ہے؛ تیری شہرپناہ ہمیشہ میری آنکھوں کے سامنے رہتی ہے۔ تیرے فرزند جلدی جلدی لَوٹ رہے ہیں، اَور تُجھے اُجاڑنے والے تُجھ سے باہر نکل رہے ہیں۔ اَپنی آنکھیں اُٹھاکر چاروں طرف نظر کر؛ تیرے تمام بیٹے اِکٹھّے ہوکر تیرے پاس آ رہے ہیں۔“ مُجھے اَپنی حیات کی قَسم، یَاہوِہ فرماتے ہیں ”کہ تُو اُن سَب کو زیورات کی طرح پہن لے گی؛ اَور اُن سے دُلہن کی طرح آراستہ ہوگی۔
یسعیاہ 15:49-18 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
”یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ کیا ماں اپنے شیرخوار کو بھول سکتی ہے؟ جس بچے کو اُس نے جنم دیا، کیا وہ اُس پر ترس نہیں کھائے گی؟ شاید وہ بھول جائے، لیکن مَیں تجھے کبھی نہیں بھولوں گا! دیکھ، مَیں نے تجھے اپنی دونوں ہتھیلیوں میں کندہ کر دیا ہے، تیری زمین بوس دیواریں ہمیشہ میرے سامنے ہیں۔ جو تجھے نئے سرے سے تعمیر کرنا چاہتے ہیں وہ دوڑ کر واپس آ رہے ہیں جبکہ جن لوگوں نے تجھے ڈھا کر تباہ کیا وہ تجھ سے نکل رہے ہیں۔ اے صیون بیٹی، نظر اُٹھا کر چاروں طرف دیکھ! یہ سب جمع ہو کر تیرے پاس آ رہے ہیں۔ میری حیات کی قَسم، یہ سب تیرے زیورات بنیں گے جن سے تُو اپنے آپ کو دُلھن کی طرح آراستہ کرے گی۔“ یہ رب کا فرمان ہے۔