یسعیاہ 16:48-17
یسعیاہ 16:48-17 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
میرے قریب آ کر سنو! شروع سے مَیں نے علانیہ بات کی، جب سے یہ پیش آیا مَیں حاضر ہوں۔“ اور اب رب قادرِ مطلق اور اُس کے روح نے مجھے بھیجا ہے۔ رب جو تیرا چھڑانے والا اور اسرائیل کا قدوس ہے فرماتا ہے، ”مَیں رب تیرا خدا ہوں۔ مَیں تجھے وہ کچھ سکھاتا ہوں جو مفید ہے اور تجھے اُن راہوں پر چلنے دیتا ہوں جن پر تجھے چلنا ہے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں یسعیاہ 48یسعیاہ 16:48-17 کِتابِ مُقادّس (URD)
میرے نزدِیک آؤ اور یہ سُنو۔ مَیں نے شرُوع ہی سے پوشِیدگی میں کلام نہیں کِیا۔ جِس وقت سے کہ وہ تھا مَیں وہِیں تھا اور اب خُداوند خُدا نے اور اُس کی رُوح نے مُجھ کو بھیجا ہے۔ خُداوند تیرا فِدیہ دینے والا اِسرائیل کا قُدُّوس یُوں فرماتا ہے کہ مَیں ہی خُداوند تیرا خُدا ہُوں جو تُجھے مُفِید تعلِیم دیتا ہُوں اور تُجھے اُس راہ میں جِس میں تُجھے جانا ہے لے چلتا ہُوں۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں یسعیاہ 48