یسعیاہ 10:45-11
یسعیاہ 10:45-11 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
افسوس اُس پرجو اَپنے باپ سے کہے، ’تُونے کیا پیدا کیا؟‘ اَور اَپنی ماں سے کہے، ’تُونے کس چیز کو پیدا کیا؟‘ ”یَاہوِہ، اِسرائیل کا قُدُّوس اَور خالق یُوں فرماتے ہیں کیا تُم آنے والی چیزوں کے متعلّق مُجھ سے دریافت کروگے، کیا تُم میرے بچّوں کے متعلّق مُجھ سے سوال کروگے، یا میرے ہاتھوں کے کام کے متعلّق مُجھے حُکم دوگے؟
یسعیاہ 10:45-11 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اُس پر افسوس جو باپ سے سوال کرے، ”تُو کیوں باپ بن رہا ہے؟“ یا عورت سے، ”تُو کیوں بچہ جنم دے رہی ہے؟“ رب جو اسرائیل کا قدوس اور اُسے تشکیل دینے والا ہے فرماتا ہے، ”تم کس طرح میرے بچوں کے بارے میں میری پوچھ گچھ کر سکتے ہو؟ جو کچھ میرے ہاتھوں نے بنایا اُس کے بارے میں تم کیسے مجھے حکم دے سکتے ہو؟
یسعیاہ 10:45-11 کِتابِ مُقادّس (URD)
اُس پر افسوس جو باپ سے کہے تُو کِس چِیز کا والِد ہے؟ اور ماں سے کہے تُو کِس چِیز کی والِدہ ہے؟ خُداوند اِسرائیل کا قُدُّوس اور خالِق یُوں فرماتا ہے کہ کیا تُم آنے والی چِیزوں کی بابت مُجھ سے پُوچھو گے؟ کیا تُم میرے بیٹوں یا میری دست کاری کی بابت مُجھے حُکم دو گے؟