یسعیاہ 6:44-8
یسعیاہ 6:44-8 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
”یہ وُہی یَاہوِہ، اِسرائیل کے بادشاہ اَور نَجات دِہندہ، قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: میں ہی اوّل اَور مَیں ہی آخِر ہُوں؛ میرے سِوا کویٔی خُدا نہیں۔ میری طرح اَور کون ہے؟ اگر کویٔی ہو تو وہ اعلان کرے۔ اَور بتائے کہ جَب سے مَیں نے قدیم لوگوں کو قائِم کیا، تَب سے اَب تک کیا ہُوا اَور آئندہ کیا ہونے والا ہے۔ ہاں وہ پیشن گوئی کرے کہ آئندہ کیا ہوگا۔ تُم نہ ڈرو اَور ہِراساں مت ہو۔ کیا مَیں نے قدیم ہی سے یہ سَب باتیں تُمہیں نہیں بتائیں اَور پیشن گوئی نہیں کی تھی؟ تُم میرے گواہ ہو، میرے سِوا کیا کویٔی اَور خُدا ہے؟ نہیں، کویٔی اَور چٹّان نہیں میں کسی اَور کو نہیں جانتا۔“
یسعیاہ 6:44-8 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
رب الافواج جو اسرائیل کا بادشاہ اور چھڑانے والا ہے فرماتا ہے، ”مَیں اوّل اور آخر ہوں۔ میرے سوا کوئی اَور خدا نہیں ہے۔ کون میری مانند ہے؟ وہ آواز دے کر بتائے اور اپنے دلائل پیش کرے۔ وہ ترتیب سے سب کچھ سنائے جو اُس قدیم وقت سے ہوا ہے جب مَیں نے اپنی قوم کو قائم کیا۔ وہ آنے والی باتوں کا اعلان کر کے بتائے کہ آئندہ کیا کچھ پیش آئے گا۔ گھبرا کر دہشت زدہ نہ ہو۔ کیا مَیں نے بہت دیر پہلے تجھے اطلاع نہیں دی تھی کہ یہ کچھ پیش آئے گا؟ تم خود میرے گواہ ہو۔ کیا میرے سوا کوئی اَور خدا ہے؟ ہرگز نہیں! اَور کوئی چٹان نہیں ہے، مَیں کسی اَور کو نہیں جانتا۔“
یسعیاہ 6:44-8 کِتابِ مُقادّس (URD)
خُداوند اِسرائیل کا بادشاہ اور اُس کا فِدیہ دینے والا ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ مَیں ہی اوّل اور مَیں ہی آخِر ہُوں اور میرے سِوا کوئی خُدا نہیں۔ اور جب سے مَیں نے قدِیم لوگوں کی بِنا ڈالی کَون میری طرح بُلائے گا اور اُس کو بیان کر کے میرے لِئے ترتِیب دے گا؟ ہاں جو کُچھ ہو رہا ہے اور جو کُچھ ہونے والا ہے اُس کا بیان کریں۔ تُم نہ ڈرو اور ہِراسان نہ ہو۔ کیا مَیں نے قدِیم ہی سے تُجھے یہ نہیں بتایا اور ظاہِر نہیں کِیا؟ تُم میرے گواہ ہو۔ کیا میرے سِوا کوئی اَور خُدا ہے؟ نہیں کوئی چٹان نہیں مَیں تو کوئی نہیں جانتا۔