YouVersion Logo
تلاش

یسعیاہ 24:44-28

یسعیاہ 24:44-28 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

”یَاہوِہ، تیرا فدیہ دینے والے، جنہوں نے تُجھے رحم میں بنایا، یُوں کہتے ہیں: ”مَیں یَاہوِہ ہُوں، جِس نے سَب چیزیں بنائیں، جِس نے اکیلے ہی آسمانوں کو تانا، اَور خُود ہی زمین کو پھیلایا، جو جھوٹے نبیوں کی نِشانیوں کو باطِل کرتے ہے اَور غیب بینوں کو احمق بنا دیتے ہے، جو حِکمت والوں کے علم کو ردّ کر دیتے ہے اَور اُسے فُضول باتوں میں بدل دیتے ہیں، جو اَپنے سفیروں کے کلام کو ثابت کرتے ہیں اَور اَپنے رسوُلوں کی مشورت کو پُورا کرتے ہے، ”جو یروشلیمؔ کے متعلّق کہتے ہیں، ’وہ آباد کیا جائے گا،‘ اَور یہُوداہؔ کے شہروں کے متعلّق، ’وہ تعمیر ہوں گے،‘ اَور اُن کے کھنڈروں کے متعلّق، ’مَیں اُنہیں بحال کروں گا،‘ جو سمُندر سے کہتاہے، ’سُوکھ جا، اَور مَیں تیرے ندی نالوں کو خشک کردوُں گا،‘ جو خورشؔ کے حق میں کہتاہے، ’وہ میرا چرواہا ہے اَور میری تمام مرضی پُوری کرےگا؛ اَور یروشلیمؔ کی بابت کہے گا، ”وہ پھر سے تعمیر کیا جائے،“ اَور ہیکل کے متعلّق، ”اُس کی بُنیاد رکھی جائے۔“ ‘ “

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں یسعیاہ 44

یسعیاہ 24:44-28 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

رب تیرا چھڑانے والا جس نے تجھے ماں کے پیٹ سے ہی تشکیل دیا فرماتا ہے، ”مَیں رب ہوں۔ مَیں ہی سب کچھ وجود میں لایا، مَیں نے اکیلے ہی آسمان کو زمین کے اوپر تان لیا اور زمین کو بچھایا۔ مَیں ہی قسمت کا حال بتانے والوں کے عجیب و غریب نشان ناکام ہونے دیتا، فال کھولنے والوں کو احمق ثابت کرتا اور داناؤں کو پیچھے ہٹا کر اُن کے علم کی حماقت ظاہر کرتا ہوں۔ مَیں ہی اپنے خادم کا کلام پورا ہونے دیتا اور اپنے پیغمبروں کا منصوبہ تکمیل تک پہنچاتا ہوں، مَیں ہی یروشلم کے بارے میں فرماتا ہوں، ’وہ دوبارہ آباد ہو جائے گا،‘ اور یہوداہ کے شہروں کے بارے میں، ’وہ نئے سرے سے تعمیر ہو جائیں گے، مَیں اُن کے کھنڈرات دوبارہ کھڑے کروں گا۔‘ مَیں ہی گہرے سمندر کو حکم دیتا ہوں، ’سوکھ جا، مَیں تیری گہرائیوں کو خشک کرتا ہوں۔‘ اور مَیں ہی نے خورس کے بارے میں فرمایا، ’یہ میرا گلہ بان ہے! یہی میری مرضی پوری کر کے کہے گا کہ یروشلم دوبارہ تعمیر کیا جائے، رب کے گھر کی بنیاد نئے سرے سے رکھی جائے‘!“

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں یسعیاہ 44

یسعیاہ 24:44-28 کِتابِ مُقادّس (URD)

خُداوند تیرا فِدیہ دینے والا جِس نے رَحِم ہی سے تُجھے بنایا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں خُداوند سب کا خالِق ہُوں۔ مَیں ہی اکیلا آسمان کو تاننے اور زمِین کو بِچھانے والا ہُوں کَون میرا شرِیک ہے؟ مَیں جُھوٹوں کے نِشانوں کو باطِل کرتا اور فال گِیروں کو دِیوانہ بناتا ہُوں اور حِکمت والوں کو ردّ کرتا اور اُن کی حِکمت کو حماقت ٹھہراتا ہُوں۔ اپنے خادِم کے کلام کو ثابِت کرتا اور اپنے رسُولوں کی مصلحت کو پُورا کرتا ہُوں جو یروشلیِم کی بابت کہتا ہُوں کہ وہ آباد ہو جائے گا اور یہُوداؔہ کے شہروں کی بابت کہ وہ تعمِیر کِئے جائیں گے اور مَیں اُس کے کھنڈروں کو تعمِیر کرُوں گا۔ جو سمُندر کو کہتا ہُوں کہ سُوکھ جا اور مَیں تیری ندیاں سُکھا ڈالُوں گا۔ جو خورس کے حق میں کہتا ہُوں کہ وہ میرا چرواہا ہے اور میری مرضی بِالکُل پُوری کرے گا اور یروشلیِم کی بابت کہتا ہُوں کہ وہ تعمِیر کِیا جائے گا اور ہَیکل کی بابت کہ اُس کی بُنیاد ڈالی جائے گی۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں یسعیاہ 44