یسعیاہ 5:43-7
یسعیاہ 5:43-7 کِتابِ مُقادّس (URD)
تُو خَوف نہ کر کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں۔ مَیں تیری نسل کو مشرِق سے لے آؤُں گا اور مغرِب سے تُجھے فراہم کرُوں گا۔ مَیں شِمال سے کہُوں گا کہ دے ڈال اور جنُوب سے کہ رکھ نہ چھوڑ۔ میرے بیٹوں کو دُور سے اور میری بیٹِیوں کو زمِین کی اِنتہا سے لاؤ۔ ہر ایک کو جو میرے نام سے کہلاتا ہے اور جِس کو مَیں نے اپنے جلال کے لِئے خلق کِیا جِسے مَیں نے پَیدا کِیا ہاں جِسے مَیں ہی نے بنایا۔
یسعیاہ 5:43-7 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
تُم خوف نہ کرو کیونکہ مَیں تمہارے ساتھ ہُوں؛ میں تمہاری اَولاد کو مشرق سے لے آؤں گا اَور مغرب سے بھی تُجھے فراہم کروں گا۔ مَیں شمال کی طرف کہُوں گا، ’اُنہیں چھوڑ دو!‘ اَور جُنوب کی طرف، ’اُن کو نہ روکو۔‘ میرے بیٹوں کو دُور سے اَور میری بیٹیوں کو زمین کی اِنتہا سے لے آؤ۔ ہر ایک کو جو میرے نام سے پُکارا جاتا ہے، جسے مَیں نے اَپنے جلال کے لیٔے پیدا کیا، اَور جسے مَیں نے صورت دی اَور بنایا۔“
یسعیاہ 5:43-7 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
چنانچہ مت ڈرنا، کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہوں۔ مَیں تیری اولاد کو مشرق اور مغرب سے جمع کر کے واپس لاؤں گا۔ شمال کو مَیں حکم دوں گا، ’مجھے دو!‘ اور جنوب کو، ’اُنہیں مت روکنا!‘ میرے بیٹے بیٹیوں کو دنیا کی انتہا سے واپس لے آؤ، اُن سب کو جو میرا نام رکھتے ہیں اور جنہیں مَیں نے اپنے جلال کی خاطر خلق کیا، جنہیں مَیں نے تشکیل دے کر بنایا ہے۔“