یسعیاہ 9:28-13
یسعیاہ 9:28-13 کِتابِ مُقادّس (URD)
وہ کِس کو دانِش سِکھائے گا؟ کِس کو وعظ کر کے سمجھائے گا؟ کیا اُن کو جِن کا دُودھ چُھڑایا گیا جو چھاتِیوں سے جُدا کِئے گئے؟ کیونکہ حُکم پر حُکم۔ حُکم پر حُکم۔ قانُون پر قانُون۔ قانُون پر قانُون ہے۔ تھوڑا یہاں تھوڑا وہاں۔ لیکن وہ بے گانہ لبوں اور اجنبی زُبان سے اِن لوگوں سے کلام کرے گا۔ جِن کو اُس نے فرمایا یہ آرام ہے۔ تُم تھکے ماندوں کو آرام دو اور یہ تازگی ہے پر وہ شِنوا نہ ہُوئے۔ پس خُداوند کا کلام اُن کے لِئے حُکم پر حُکم۔ حُکم پر حُکم۔ قانُون پر قانُون۔ قانُون پر قانُون۔ تھوڑا یہاں تھوڑا وہاں ہو گا تاکہ وہ چلے جائیں اور پِیچھے گِریں اور شِکست کھائیں اور دام میں پھنسیں اور گرِفتار ہوں۔
یسعیاہ 9:28-13 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
”وہ کس کو سِکھانے کی کوشش کر رہاہے؟ اَور کسے اَپنا پیغام سمجھا رہاہے؟ کیا اُن بچّوں کو جِن کا دُودھ چھُڑایا گیا ہے یا جِن کو ابھی ابھی چھاتِیوں سے الگ کیا گیا ہے؟ کیونکہ یہاں تو: حُکم پر حُکم اَور حُکم پر حُکم، اَور قانُون پر قانُون اَور قانُون پر قانُون ہے؛ تھوڑا یہاں، تھوڑا وہاں۔“ تَب تو خُدا اُس اُمّت سے بیگانہ ہونٹوں سے اَور بیگانہ زبانوں میں باتیں کروں گا، جِن سے اُس نے کہا، آرام کی جگہ یہی ہے، ”تھکے ہُوئے لوگوں کو آرام کرنے دو“؛ اَور ”یہی سستانے کی جگہ ہے“؛ لیکن پھر بھی اُمّت کے لوگ میری نہ سُنیں گے۔ پس یَاہوِہ کا کلام اُن کے لیٔے: حُکم پر حُکم، حُکم پر حُکم، اَور قانُون پر قانُون، قانُون پر قانُون؛ تھوڑا یہاں، تھوڑا وہاں ہوگا تاکہ وہ چلے جایٔیں، پیچھے گریں، زخمی ہُوں، پھندے میں پھنسیں اَور گِرفتار ہُوں۔
یسعیاہ 9:28-13 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
وہ آپس میں کہتے ہیں، ”یہ شخص ہمارے ساتھ اِس قسم کی باتیں کیوں کرتا ہے؟ ہمیں تعلیم دیتے اور الٰہی پیغام کا مطلب سناتے وقت وہ ہمیں یوں سمجھاتا ہے گویا ہم چھوٹے بچے ہوں جن کا دودھ ابھی ابھی چھڑایا گیا ہو۔ کیونکہ یہ کہتا ہے، ’صَو لاصَو صَو لاصَو، قَو لاقَو قَو لاقَو، تھوڑا سا اِس طرف تھوڑا سا اُس طرف‘۔“ چنانچہ اب اللہ ہکلاتے ہوئے ہونٹوں اور غیرزبانوں کی معرفت اِس قوم سے بات کرے گا۔ گو اُس نے اُن سے فرمایا تھا، ”یہ آرام کی جگہ ہے۔ تھکے ماندوں کو آرام دو، کیونکہ یہیں وہ سکون پائیں گے۔“ لیکن وہ سننے کے لئے تیار نہیں تھے۔ اِس لئے آئندہ رب اُن سے اِن ہی الفاظ سے ہم کلام ہو گا، ”صَو لاصَو صَو لاصَو، قَو لاقَو قَو لاقَو، تھوڑا سا اِس طرف، تھوڑا سا اُس طرف۔“ کیونکہ لازم ہے کہ وہ چل کر ٹھوکر کھائیں، اور دھڑام سے اپنی پشت پر گر جائیں، کہ وہ زخمی ہو جائیں اور پھندے میں پھنس کر گرفتار ہو جائیں۔