یسعیاہ 1:26-4
یسعیاہ 1:26-4 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اُس وقت یہُودیؔہ کے مُلک میں یہ نغمہ گایا جائے گا: ہمارا ایک محکم شہر ہے؛ خُدا نَجات کو اُس کی فصیلیں اَور بُرج بنا دیتاہے۔ پھاٹک کھول دو تاکہ راستباز قوم جو اَپنے ایمان پر قائِم ہے، وہ داخل ہو جائے۔ جِس دِل کا اِعتماد تُجھ پر ہے اُسے تُو ہر طرح محفوظ رکھےگا، کیونکہ اُن کا توکّل تُجھ پر ہے۔ یَاہوِہ پر ہمیشہ بھروسا رکھو، کیونکہ یَاہوِہ خُدا اَبدی چٹّان ہے۔
یسعیاہ 1:26-4 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اُس دن ملکِ یہوداہ میں گیت گایا جائے گا، ”ہمارا شہر مضبوط ہے، کیونکہ ہم اللہ کی نجات دینے والی چاردیواری اور پُشتوں سے گھرے ہوئے ہیں۔ شہر کے دروازوں کو کھولو تاکہ راست قوم داخل ہو، وہ قوم جو وفادار رہی ہے۔ اے رب، جس کا ارادہ مضبوط ہے اُسے تُو محفوظ رکھتا ہے۔ اُسے پوری سلامتی حاصل ہے، کیونکہ وہ تجھ پر بھروسا رکھتا ہے۔ رب پر ابد تک اعتماد رکھو! کیونکہ رب خدا ابدی چٹان ہے۔
یسعیاہ 1:26-4 کِتابِ مُقادّس (URD)
اُس وقت یہُوداؔہ کے مُلک میں یہ گِیت گایا جائے گا۔ ہمارا ایک مُحکم شہر ہے جِس کی فصِیل اور پُشتوں کی جگہ وہ نجات ہی کو مُقرّر کرے گا۔ تُم دروازے کھولو تاکہ صادِق قَوم جو وفادار رہی داخِل ہو۔ جِس کا دِل قائِم ہے تُو اُسے سلامت رکھّے گا کیونکہ اُس کا توکُّل تُجھ پر ہے۔ ابد تک خُداوند پر اِعتماد رکھّو کیونکہ خُداوند یہوواؔہ ابدی چٹان ہے۔