یسعیاہ 1:10-4
یسعیاہ 1:10-4 کِتابِ مُقادّس (URD)
اُن پر افسوس جو بے اِنصافی سے فَیصلے کرتے ہیں اور اُن پر جو ظُلم کی رُوبکاریں لِکھتے ہیں۔ تاکہ مِسکِینوں کو عدالت سے محرُوم کریں اور جو میرے لوگوں میں مُحتاج ہیں اُن کا حق چِھین لیں اور بیواؤں کو لُوٹیں اور یتِیم اُن کا شِکار ہوں! سو تُم مُطالبہ کے دِن اور اُس خرابی کے دِن جو دُور سے آئے گی کیا کرو گے؟ تُم کُمک کے لِئے کِس کے پاس دَوڑو گے؟ اور تُم اپنی شَوکت کہاں رکھ چھوڑو گے؟ وہ قَیدِیوں میں گُھسیں گے اور مقتُولوں کے نِیچے چِھپیں گے۔ باوُجُود اِس کے اُس کا قہر ٹل نہیں گیا بلکہ اُس کا ہاتھ ہنُوز بڑھا ہُؤا ہے۔
یسعیاہ 1:10-4 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
افسوس اُن پرجو غَیر مُنصِفانہ قوانین بناتے ہیں، اَور اُن پر بھی جو ظالمانہ اَحکام جاری کرتے ہیں، تاکہ غریبوں کو اُن کے حُقُوق سے اَور میرے مظلوم خادِموں کو اِنصاف سے محروم رکھیں، بیواؤں کو اَپنے ظُلم کا شِکار بنائیں اَور یتیموں کو لُوٹیں۔ تُم حِساب کے دِن کیا کروگے، جَب دُور سے مُصیبت آ کھڑی ہوگی؟ تَب مدد کے لیٔے کس کے پاس بھاگ کر جاؤگے؟ اَور اَپنی شان و شوکت کہاں رکھ چھوڑو گے؟ قَیدیوں کے درمیان ذِلّت اُٹھانے اَور مقتولوں کے نیچے دبے پڑے رہنے کے سِوا کچھ اَور نہ کر سکوگے۔
یسعیاہ 1:10-4 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
تم پر افسوس جو غلط قوانین صادر کرتے اور ظالم فتوے دیتے ہو تاکہ غریبوں کا حق مارو اور مظلوموں کے حقوق پامال کرو۔ بیوائیں تمہارا شکار ہوتی ہیں، اور تم یتیموں کو لُوٹ لیتے ہو۔ لیکن عدالت کے دن تم کیا کرو گے، جب دُور دُور سے زبردست طوفان تم پر آن پڑے گا تو تم مدد کے لئے کس کے پاس بھاگو گے اور اپنا مال و دولت کہاں محفوظ رکھ چھوڑو گے؟ جو جھک کر قیدی نہ بنے وہ گر کر ہلاک ہو جائے گا۔ تاہم رب کا غضب ٹھنڈا نہیں ہو گا بلکہ اُس کا ہاتھ مارنے کے لئے اُٹھا ہی رہے گا۔