ہوسیع 7:9-8
ہوسیع 7:9-8 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
سزا کے دن آ گئے ہیں، حساب کتاب کے دن پہنچ گئے ہیں۔ اسرائیل یہ بات جان لے۔ تم کہتے ہو، ”یہ نبی احمق ہے، روح کا یہ بندہ پاگل ہے۔“ کیونکہ جتنا سنگین تمہارا گناہ ہے اُتنے ہی زور سے تم میری مخالفت کرتے ہو۔ نبی میرے خدا کی طرف سے اسرائیل کا پہرے دار بنایا گیا ہے۔ لیکن جہاں بھی وہ جائے وہاں اُسے پھنسانے کے پھندے لگائے گئے ہیں، بلکہ اُسے اُس کے خدا کے گھر میں بھی ستایا جاتا ہے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ہوسیع 9ہوسیع 7:9-8 کِتابِ مُقادّس (URD)
سزا کے دِن آ گئے۔ جزا کا وقت آ پُہنچا۔ اِسرائیل کو معلُوم ہو جائے گا کہ اُس کی بدکرداری کی کثرت اور عداوت کی زِیادتی کے باعِث نبی بیوُقُوف ہے۔ رُوحانی آدمی دِیوانہ ہے۔ اِفرائِیم میرے خُدا کی طرف سے نِگہبان ہے۔ نبی اپنی تمام راہوں میں چِڑِیمار کا جال ہے۔ وہ اپنے خُدا کے گھر میں عداوت ہے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ہوسیع 9