ہوسیع 11:8-13
ہوسیع 11:8-13 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
گو اسرائیل نے گناہوں کو دُور کرنے کے لئے متعدد قربان گاہیں تعمیر کیں، لیکن وہ اُس کے لئے گناہ کا باعث بن گئی ہیں۔ خواہ مَیں اپنے احکام کو اسرائیلیوں کے لئے ہزاروں دفعہ کیوں نہ قلم بند کرتا، توبھی فرق نہ پڑتا، وہ سمجھتے کہ یہ احکام اجنبی ہیں، یہ ہم پر لاگو نہیں ہوتے۔ گو وہ مجھے قربانیاں پیش کر کے اُن کا گوشت کھاتے ہیں، لیکن مَیں، رب اِن سے خوش نہیں ہوتا بلکہ اُن کے گناہوں کو یاد کر کے اُنہیں سزا دوں گا۔ تب اُنہیں دوبارہ مصر جانا پڑے گا۔
ہوسیع 11:8-13 کِتابِ مُقادّس (URD)
چُونکہ اِفرائِیم نے گُنہگاری کے لِئے بُہت سی قُربان گاہیں بنائِیں اِس لِئے وہ قُربان گاہیں اُس کے گُنہگاری کا باعِث ہُوئِیں۔ اگرچہ مَیں نے اپنی شرِیعت کے احکام کو اُن کے لِئے ہزارہا بار لِکھا پر وہ اُن کو اجنبی خیال کرتے ہیں۔ وہ میرے ہدیوں کی قُربانِیوں کے لِئے گوشت گُذرانتے اور کھاتے ہیں لیکن خُداوند اُن کو قبُول نہیں کرتا۔ اب وہ اُن کی بدکرداری کو یاد کرے گا اور اُن کو اُن کے گُناہوں کی سزا دے گا۔ وہ مِصرؔ کو واپس جائیں گے۔