ہوسیع 4:4-7
ہوسیع 4:4-7 کِتابِ مُقادّس (URD)
تَو بھی کوئی دُوسرے کے ساتھ بحث نہ کرے اور نہ کوئی اُسے اِلزام دے کیونکہ تیرے لوگ اُن کی مانِند ہیں جو کاہِن سے بحث کرتے ہیں۔ اِس لِئے تُو دِن کو گِر پڑے گا اور تیرے ساتھ نبی بھی رات کو گِرے گا اور مَیں تیری ماں کو تباہ کرُوں گا۔ میرے لوگ عدمِ معرفت سے ہلاک ہُوئے۔ چُونکہ تُو نے معرفت کو ردّ کِیا اِس لِئے مَیں بھی تُجھ کو ردّ کرُوں گا تاکہ تُو میرے حضُور کاہِن نہ ہو اور چُونکہ تُو اپنے خُدا کی شرِیعت کو بُھول گیا ہے اِس لِئے مَیں بھی تیری اَولاد کو بُھول جاؤُں گا۔ جُوں جُوں وہ فراوان ہُوئے میرے خِلاف زِیادہ گُناہ کرنے لگے۔ پس مَیں اُن کی حشمت کو رُسوائی سے بدل ڈالُوں گا۔
ہوسیع 4:4-7 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
”لیکن کویٔی شخص اِلزام نہ لگائے، نہ کویٔی شخص دُوسرے پر تہمت لگائے، کیونکہ تمہارے لوگ اُن کی مانند ہیں جو کاہِنؔ کے خِلاف اِلزام لگاتے ہیں۔ تُم دِن اَور رات کو ٹھوکر کھاتے ہو، اَور تمہارے ساتھ نبی بھی ٹھوکر کھاتے ہیں اِس لیٔے میں تیری ماں کو تباہ کروں گا۔ میرے لوگ علمی مَعرفت کے نہ ہونے سے تباہ ہو گئے۔ ”چونکہ تُم نے علمی مَعرفت کو ٹھکرایا، اِس لیٔے مَیں بھی تُمہیں اَپنی کہانت سے ٹھکراتا ہُوں؛ چونکہ تُم نے اَپنے خُدا کے آئین کو بھلا دیا ہے، اِس لیٔے مَیں بھی تمہاری اَولاد کو بھُول جاؤں گا۔ جوں جوں کاہِنوں کی تعداد بڑھتی گئی، وہ میرے خِلاف اَور بھی گُناہ کرتے گیٔے؛ اُنہُوں نے اَپنے جلالی خُدا کو محض رُسوا شَے کے مُعاوضہ میں بدل دیا۔
ہوسیع 4:4-7 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
لیکن بلاوجہ کسی پر الزام مت لگانا، نہ خواہ مخواہ کسی کی تنبیہ کرو! اے امامو، مَیں تم ہی پر الزام لگاتا ہوں۔ اے امام، دن کے وقت تُو ٹھوکر کھا کر گرے گا، اور رات کے وقت نبی گر کر تیرے ساتھ پڑا رہے گا۔ مَیں تیری ماں کو بھی تباہ کروں گا۔ افسوس، میری قوم اِس لئے تباہ ہو رہی ہے کہ وہ صحیح علم نہیں رکھتی۔ اور کیا عجب جب تم اماموں نے یہ علم رد کر دیا ہے۔ اب مَیں تمہیں بھی رد کرتا ہوں۔ آئندہ تم امام کی خدمت ادا نہیں کرو گے۔ چونکہ تم اپنے خدا کی شریعت بھول گئے ہو اِس لئے مَیں تمہاری اولاد کو بھی بھول جاؤں گا۔ اماموں کی تعداد جتنی بڑھتی گئی اُتنا ہی وہ میرا گناہ کرتے گئے۔ اُنہوں نے اپنی عزت ایسی چیز کے عوض چھوڑ دی جو رُسوائی کا باعث ہے۔