YouVersion Logo
تلاش

ہوسیع 14:2-20

ہوسیع 14:2-20 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

چنانچہ اب مَیں اُسے منانے کی کوشش کروں گا، اُسے ریگستان میں لے جا کر اُس سے نرمی سے بات کروں گا۔ پھر مَیں اُسے وہاں سے ہو کر اُس کے انگور کے باغ واپس کروں گا اور وادیٔ عکور کو اُمید کے دروازے میں بدل دوں گا۔ اُس وقت وہ خوشی سے میرے پیچھے ہو کر وہاں چلے گی، بالکل اُسی طرح جس طرح جوانی میں کرتی تھی جب میرے پیچھے ہو کر مصر سے نکل آئی۔“ رب فرماتا ہے، ”اُس دن تُو مجھے پکارتے وقت ’اے میرے بعل‘ نہیں کہے گی بلکہ ’اے میرے خاوند۔‘ مَیں بعل دیوتاؤں کے نام تیرے منہ سے نکال دوں گا، اور تُو آئندہ اُن کے ناموں کا ذکر تک نہیں کرے گی۔ اُس دن مَیں جنگلی جانوروں، پرندوں اور رینگنے والے جانداروں کے ساتھ عہد باندھوں گا تاکہ وہ اسرائیل کو نقصان نہ پہنچائیں۔ کمان اور تلوار کو توڑ کر مَیں جنگ کا خطرہ ملک سے دُور کر دوں گا۔ سب آرام و سکون سے زندگی گزاریں گے۔ مَیں تیرے ساتھ ابدی رشتہ باندھوں گا، ایسا رشتہ جو راستی، انصاف، فضل اور رحم پر مبنی ہو گا۔ ہاں، جو رشتہ مَیں تیرے ساتھ باندھوں گا اُس کی بنیاد وفاداری ہو گی۔ تب تُو رب کو جان لے گی۔“

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ہوسیع 2

ہوسیع 14:2-20 کِتابِ مُقادّس (URD)

تَو بھی مَیں اُسے فریفتہ کر لُوں گا اور بیابان میں لا کر اُس سے تسلّی کی باتیں کہُوں گا۔ اور وہاں سے اُس کے تاکِستان اُسے دُوں گا اور عکُور کی وادی بھی تاکہ وہ اُمّید کا دروازہ ہو اور وہ وہاں گایا کرے گی جَیسے اپنی جوانی کے ایّام میں اور مُلکِ مِصرؔ سے نِکل آنے کے دِنوں میں گایا کرتی تھی۔ اور خُداوند فرماتا ہے تب وہ مُجھے اِیشی کہے گی اور پِھر بعلی نہ کہے گی۔ کیونکہ مَیں بعلِیم کے نام اُس کے مُنہ سے دُور کرُوں گا اور پِھر کبھی اُن کا نام نہ لِیا جائے گا۔ تب مَیں اُن کے لِئے جنگلی جانوروں اور ہوا کے پرِندوں اور زمِین پر رینگنے والوں سے عہد کرُوں گا اور کمان اور تلوار اور لڑائی کو مُلک سے نیست کرُوں گا اور لوگوں کو امن و امان سے لیٹنے کا مَوقع دُوں گا۔ اور تُجھے اپنی ابدی نامزد کرُوں گا۔ ہاں تُجھے صداقت اور عدالت اور شفقت و رحمت سے اپنی نامزد کرُوں گا۔ مَیں تُجھے وفاداری سے اپنی نامزد بناؤُں گا اور تُو خُداوند کو پہچانے گی۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ہوسیع 2