YouVersion Logo
تلاش

عبرانیوں 18:7-25

عبرانیوں 18:7-25 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

چنانچہ وہ پہلا حُکم کمزور اَور بے فائدہ ہونے کے سبب سے منسُوخ ہو گیا، کیونکہ شَریعت نے کسی بھی چیز کو کامِل نہیں کیا۔ اَور اُس کی جگہ ہمیں ایک بہتر اُمّید دی گئی ہے جِس کے وسیلہ سے ہم خُدا کے نَزدیک جا سکتے ہیں۔ اَور یہ نیا نظام خُدا کی قَسم سے ہی قائِم ہُوا۔ مگر دُوسرے کاہِنؔ تو قَسم کے بغیر مُقرّر ہوتے تھے۔ مگر حُضُور عیسیٰ قَسم کے ساتھ کاہِنؔ مُقرّر کیٔے گیٔے جَب خُدا نے اُن سے فرمایا، ”خُداوؔند نے قَسم کھائی ہے اَور وہ اَپنا اِرادہ بدلےگا نہیں؛ ’تُم اَبد تک کاہِنؔ ہو۔‘ “ اِس قَسم کی وجہ سے حُضُور عیسیٰ ایک بہتر عہد کا ضامن ٹھہرے۔ چونکہ کاہِنؔ موت کے سبب سے قائِم نہ رہ سکتے تھے اِس لیٔے وہ کثرت سے مُقرّر کیٔے جاتے تھے۔ مگر حُضُور عیسیٰ اَبد تک زندہ ہیں اِس لیٔے اُن کی کہانت کبھی بھی ختم نہیں ہوگی۔ پس جو لوگ حُضُور عیسیٰ کے وسیلہ سے خُدا کے پاس آتے ہیں وہ اُنہیں مُکمّل طور سے نَجات دے سکتے ہیں کیونکہ وہ اُن کی شفاعت کرنے کے لیٔے ہمیشہ زندہ ہیں۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں عبرانیوں 7

عبرانیوں 18:7-25 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

یوں پرانے حکم کو منسوخ کر دیا جاتا ہے، کیونکہ وہ کمزور اور بےکار تھا (موسیٰ کی شریعت تو کسی چیز کو کامل نہیں بنا سکتی تھی) اور اب ایک بہتر اُمید مہیا کی گئی ہے جس سے ہم اللہ کے قریب آ جاتے ہیں۔ اور یہ نیا نظام اللہ کی قَسم سے قائم ہوا۔ ایسی کوئی قَسم نہ کھائی گئی جب دوسرے امام بنے۔ لیکن عیسیٰ ایک قَسم کے ذریعے امام بن گیا جب اللہ نے فرمایا، ”رب نے قَسم کھائی ہے اور اِس سے پچھتائے گا نہیں، ’تُو ابد تک امام ہے‘۔“ اِس قَسم کی وجہ سے عیسیٰ ایک بہتر عہد کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک اَور فرق، پرانے نظام میں بہت سے امام تھے، کیونکہ موت نے ہر ایک کی خدمت محدود کئے رکھی۔ لیکن چونکہ عیسیٰ ابد تک زندہ ہے اِس لئے اُس کی کہانت کبھی بھی ختم نہیں ہو گی۔ یوں وہ اُنہیں ابدی نجات دے سکتا ہے جو اُس کے وسیلے سے اللہ کے پاس آتے ہیں، کیونکہ وہ ابد تک زندہ ہے اور اُن کی شفاعت کرتا رہتا ہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں عبرانیوں 7

عبرانیوں 18:7-25 کِتابِ مُقادّس (URD)

غرض پہلا حُکم کمزور اور بے فائِدہ ہونے کے سبب سے منسُوخ ہو گیا۔ (کیونکہ شرِیعت نے کِسی چِیز کو کامِل نہیں کِیا) اور اُس کی جگہ ایک بِہتر اُمّید رکھّی گئی جِس کے وسِیلہ سے ہم خُدا کے نزدِیک جا سکتے ہیں۔ اور چُونکہ مسِیح کا تقرُّر بغیر قَسم کے نہ ہُؤا۔ (کیونکہ وہ تو بغَیر قَسم کے کاہِن مُقرّر ہُوئے ہیں مگر یہ قَسم کے ساتھ اُس کی طرف سے ہُؤا جِس نے اُس کی بابت کہا کہ خُداوند نے قَسم کھائی ہے اور اُس سے پِھرے گا نہیں کہ تُو ابد تک کاہِن ہے)۔ اِس لِئے یِسُوعؔ ایک بِہتر عہد کا ضامِن ٹھہرا۔ اور چُونکہ مَوت کے سبب سے قائِم نہ رہ سکتے تھے اِس لِئے وہ تو بُہت سے کاہِن مُقرّر ہُوئے۔ مگر چُونکہ یہ ابد تک قائِم رہنے والا ہے اِس لِئے اِس کی کہانت لازوال ہے۔ اِسی لِئے جو اُس کے وسِیلہ سے خُدا کے پاس آتے ہیں وہ اُنہیں پُوری پُوری نجات دے سکتا ہے کیونکہ وہ اُن کی شفاعت کے لِئے ہمیشہ زِندہ ہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں عبرانیوں 7