عبرانیوں 7:3-12
عبرانیوں 7:3-12 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
چنانچہ جَیسا کہ پاک رُوح فرماتا ہے، ”اگر، آج تُم اُس کی آواز سُنو، تو اَپنے دلوں کو سخت نہ کرو جِس طرح بیابان میں تمہارے آباؤاَجداد نے، خُدا کے خِلاف بغاوت کی، جہاں تمہارے باپ دادا نے مُجھے آزمایا اَور میرا اِمتحان لیا، حالانکہ اُنہُوں نے چالیس بَرس تک میرے معجزے دیکھے۔ اِس لیٔے میں اُس پُشت سے ناراض رہا؛ اَور میں نے کہا، ’اِن کے دل ہمیشہ گُمراہ ہوتے رہتے ہیں، اَور اِنہُوں نے میری راہوں کو نہیں پہچانا۔‘ چنانچہ میں نے اَپنے قہر میں قَسم کھائی، ’کہ یہ لوگ میری اُس آرامگاہ میں ہر گز داخل نہ ہوں گے۔‘ “ اَے بھائیوں اَور بہنوں، خبردار! تُم میں سے کسی کا اَیسا بُرا اَور بے اِعتقاد دل نہ ہو، جو زندہ خُدا سے برگشتہ ہو جائے۔
عبرانیوں 7:3-12 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
چنانچہ جس طرح روح القدس فرماتا ہے، ”اگر تم آج اللہ کی آواز سنو تو اپنے دلوں کو سخت نہ کرو جس طرح بغاوت کے دن ہوا، جب تمہارے باپ دادا نے ریگستان میں مجھے آزمایا۔ وہاں اُنہوں نے مجھے آزمایا اور جانچا، حالانکہ اُنہوں نے چالیس سال کے دوران میرے کام دیکھ لئے تھے۔ اِس لئے مجھے اُس نسل پر غصہ آیا اور مَیں بولا، ’اُن کے دل ہمیشہ صحیح راہ سے ہٹ جاتے ہیں اور وہ میری راہیں نہیں جانتے۔‘ اپنے غضب میں مَیں نے قَسم کھائی، ’یہ کبھی اُس ملک میں داخل نہیں ہوں گے جہاں مَیں اُنہیں سکون دیتا‘۔“ بھائیو، خبردار رہیں تاکہ آپ میں سے کسی کا دل بُرائی اور کفر سے بھر کر زندہ خدا سے برگشتہ نہ ہو جائے۔
عبرانیوں 7:3-12 کِتابِ مُقادّس (URD)
پس جِس طرح کہ رُوحُ القُدس فرماتا ہے اگر آج تُم اُس کی آواز سُنو۔ تو اپنے دِلوں کو سخت نہ کرو جِس طرح غُصّہ دِلانے کے وقت آزمایش کے دِن جنگل میں کِیا تھا۔ جہاں تُمہارے باپ دادا نے مُجھے جانچا اور آزمایا اور چالِیس برس تک میرے کام دیکھے۔ اِسی لِئے مَیں اُس پُشت سے ناراض ہُؤا اور کہا کہ اِن کے دِل ہمیشہ گُمراہ ہوتے رہتے ہیں اور اِنہوں نے میری راہوں کو نہیں پہچانا۔ چُنانچہ مَیں نے اپنے غضب میں قَسم کھائی کہ یہ میرے آرام میں داخِل نہ ہونے پائیں گے۔ اَے بھائِیو! خبردار! تُم میں سے کِسی کا اَیسا بُرا اور بے اِیمان دِل نہ ہو جو زِندہ خُدا سے پِھر جائے۔